Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 43

22 - 528
جب کسی سے پرخاش، بغض، عداوت یا دلی نفرت ہو، تو انہیں اس کی خوبیوں میں بھی سو، سو نقائص نظر آتے ہیں اور نہ صرف اس کے محاسن وخوبیوں کو نقائص ومعائب بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ بلکہ ان پر حرف گیری کی جاتی ہے۔ قادیانیوں کے مذکورہ اعتراض میں بھی ذات نبوی سے بغض وعداوت کا یہی فلسفہ کارفرما ہے۔
	ورنہ اگر دیکھا جائے تو آنحضرتﷺ نے اپنی ذات اور اپنے خاندان کے لئے زکوٰۃ وصدقات کو حرام قرار دے کر جہاں امت کے غرباء اور فقراء پر احسان فرمایا ہے۔ وہاں اپنی ذات اور اپنے خاندان کے لئے تنگی اور مشکلات پیدا فرمائی ہیں۔ اس لئے کہ:
۱…	’’زکوٰۃ تو ہر صاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے اور اس کی ادائیگی اس کے ذمہ فرض ہے۔ اگر زکوٰۃ وصدقات واجبہ آنحضرتﷺ اور آپ کے خاندان کے لئے حلال ہوتی تو ہر مسلمان کی خواہش ہوتی کہ میری زکوٰۃ سید دو عالمﷺ آپ کے خاندان اور آل واطہار کے مصرف میں آئے۔ اس سے ذات نبوی اور آپﷺ کا خاندان تو آسودہ حال ہوسکتا تھا۔ مگر اس کے ساتھ، ساتھ مسلمان غرباء اور فقراء مالی تنگی اور تنگ دستی کا شکار ہو جاتے۔ اس لئے آنحضرتﷺ نے اپنی ذات، آل اولاد اور خاندان کے مفادات کی قربانی دی اور اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو مشقت میں ڈال کر امت مسلمہ کے غرباء اور فقراء کے منافع کو پیش نظر رکھا۔‘‘
۲…	اسی طرح آپﷺ نے اپنے لئے اور اپنی آل واطہار کے لئے ہدیہ وعطیہ قبول کرنے میں بھی اپنی ذات اور اپنے خاندان کے مالی منافع کو مزید محدود فرمادیا ہے۔ کیونکہ ہدیہ وعطیہ دینے کی نہ تو ہر مسلمان میں استعداد واستطاعت ہوتی ہے اور نہ ہی ہر کسی کواس کا ذوق ہوتا ہے۔ نتیجتاً آپﷺ کا خاندان مالی تنگی اور عسر کے ساتھ ساتھ زہد وتکشف کا خوگر رہے گا اور یہی آنحضرتﷺ کی خواہش اور دلی دعا تھی۔ چنانچہ آنحضرتﷺ نے ہمیشہ اس کی دعا فرمائی کہ: ’’اللہم اجعل رزق اٰل محمد قوتاً (متفق علیہ مشکوٰۃ ص۴۴۰)‘‘ {اے اﷲ! میرے خاندان کا رزق بقدر کفایت ہو۔}
۳…	دیکھا جائے تو آنحضرتﷺ کا اپنی ذات اور اپنے خاندان کے لئے زکوٰۃ وصدقات کو حرام قرار دینے کا راز یہ تھا کہ اگر آپﷺ خود اپنی ذات یا اپنے خاندان کے لئے صدقات وزکوٰۃ لینا حلال قرار دیتے تو احتمال تھا کہ اسلام دشمن اور قادیانیوں جیسے ملاحدہ وغیرہ یہ اعتراض کرتے کہ حضرت محمدﷺ نے… نعوذ باﷲ! زکوٰۃ وصدقات کا حکم اپنی ذات اور اپنے خاندان کی مالی آسودگی کے لئے دیا ہے۔ جب ہی تو نعوذ باﷲ! وہ زکوٰۃ پر پل رہے ہیں۔ اسی حکمت کے تحت 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
3 قادیانی گستاخیاں حضرت مولانا سعید احمد جلالپوریؒ شہید 7 1
4 قادیانی فریب ؍؍ ؍؍ ؍؍ 61 1
5 قادیانیت کا تعاقب (دورہ سری لنکا) ؍؍ ؍؍ 79 1
6 قادیانیت کا تعاقب (وقت کی ایک اہم ضرورت) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 91 1
7 جشن خلافت (قادیانی عقائد ونظریات کے آئینہ میں) ؍؍ ؍؍ ؍؍ 97 1
8 آئین پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کے خلاف ایک خطرناک سازش ؍؍ ؍؍ ؍؍ 103 1
9 مضامین پروفیسر منور احمد ملک جناب پروفیسر منور احمد ملک 111 1
10 مضامین شیخ راحیل احمد جناب شیخ راحیل احمد جرمنی 255 1
11 شیخ راحیل احمد حال مقیم جرمنی کے تین کھلے خط ؍؍ ؍؍ 477 1
12 رد الدجاجلہ (حصہ سوم) جناب فیض اﷲ گجراتی 503 1
13 قادیانی جماعت کی تعداد اور پچاس لاکھ بیعتیں 114 9
14 جماعت احمدیہ کے ’’بزرگانہ‘‘ جھوٹ 128 9
15 قادیانیوں کے لیے، جسے مسلمان بھی پڑھ سکتے ہیں 133 9
16 قادیانی حضرات کا محمدﷺ سے کیا تعلق ہے؟ 140 9
17 قادیانیوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کو ناکام ثابت کر دیا 144 9
18 قادیانی معجزات؟ 155 9
19 قادیانی جماعت کی طرف سے ’’معجزہ‘‘ بنانے کی تیاریاں 165 9
20 تعداد کے حوالے سے قادیانیوں کی مبالغہ آرائی 167 9
21 مرزا طاہر احمد کا ’’الہام‘‘ 170 9
22 انسانی حقوق اور قادیانی جماعت 171 9
23 قادیانیوں کا ’’خدا‘‘ سائیکل پر 179 9
24 جہلم کی زمین زرخیز ہے 183 9
25 قادیانی آبادی میں ’’مسلمان اقلیت‘‘ 184 9
26 قادیانیوں کی ڈھٹائی 187 9
27 مرزا طاہر احمد کا ’’سنجیدہ مذاق‘‘ 198 9
28 قادیانی جماعت ایک سابق قادیانی کی نظر میں 201 9
29 چندوں کی شرح اور بیعتوں کی تعداد میں تضاد 207 9
30 قادیانیوں کی تبلیغ مسلمانوں میں 210 9
31 قادیانیوں پر چندوں کا بوجھ 213 9
32 فاتحہ خوانی اور قادیانی جماعت 216 9
33 قادیانی جماعت کی ’’غلام احمد‘‘ نام سے بیزاری 218 9
34 مرزا غلام احمد قادیانی اور ’’اسلام کی خدمت‘‘! 220 9
35 مرزاقادیانی کا برپا کیا ہوا ’’انقلاب‘‘ کہاں ہے؟ 225 9
36 اسلام کے احیاء کی پیش گوئی 229 9
37 متعصب قادیانی ہیں یا مسلمان؟ 233 9
38 دس مخلص قادیانی متوجہ ہوں 235 9
39 احمدی یا ’’غلام احمدی‘‘ 236 9
40 مسلمان کی تعریف اور قادیانی جماعت 238 9
41 ایک ’’مخلص قادیانی‘‘ کے ساتھ زیادتی 240 9
42 قادیانیوں کی طرف سے مسلمانوں کا بائیکاٹ 242 9
43 اخراج از جماعت احمدیہ 243 9
44 ’’اک حرف مخلصانہ‘‘ 247 9
45 مرزاقادیانی اور اسلامی عبادات 257 10
46 عرض میری فیصلہ آپ کا 316 10
47 عذر گناہ… بدتر از گناہ 335 10
48 دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری 345 10
49 مرزاقادیانی کی گل افشانیاں 357 10
50 چھوڑ دو تم 374 10
51 ہفوات مرزاقادیانی 394 10
52 دائم المرض مرزاقادیانی 414 10
53 دجال اورمرزاقادیانی؟ 433 10
54 قادیانی خلیفہ مرزامسرور اورلعنت اﷲعلی الکاذبین 449 10
55 خطرہ ایمان …دودھ …قادیان 455 10
56 مرزاقادیانی اورہتھیار بندی 457 10
57 کیا یہ حقیت نہیں؟ 459 10
58 قرآنی طاقتوں کی جلوگاہ 463 10
59 انٹرویو (سابق قادیانی)سید منیر احمد۔جرمنی 468 10
60 پہلا خط! 478 11
61 دوسرا خط! 484 11
62 تیسرا خط! 493 11
63 قادیانیوں کا سوال نامہ 9 3
64 حضرت محمدﷺ ہی خاتم النبیین کیوں؟ 12 3
65 خاندان نبوت پر زکوٰۃ کیوں حرام ہے؟ 21 3
66 مال غنیمت میں آنے والی عورتیں لونڈیاں کیوں؟ 29 3
67 مذہب کے نام پر قتل وغارت گری کیوں؟ 37 3
68 عورت کی گواہی نصف کیوں؟ 38 3
69 حضرت محمدﷺ نے خود نواور امت کو چار نکاح کا حکم کیوں دیا؟ 43 3
70 حق طلاق عورت کو کیوں نہیں دیا گیا؟ 46 3
71 تحلیل شرعی میں عورت ہی کیوں استعمال ہو؟ 49 3
72 قانون دیت سے قاتل کا تحفظ نہیں؟ 54 3
73 اتنا بڑے محمدﷺ توہین رسالت کی سزا خود کیوں نہیں دے سکتے؟ 58 3
74 کسی کو سوچ کی بنا پر کیوں کافر قرار دیا جاتا ہے؟ 59 3
Flag Counter