جہازوں میں تمباکو پینے والوں کی سیٹیں نہ پینے والوں سے علیٰحدہ ہوتی ہیں ۔حکومت بحرین کے ادارہ شئون اسلامیہ کی طرف سے مارچ ۱۹۹۴ء میں تمباکو کی حرمت کا فتویٰ جاری کیا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری اداروں خصوصاً اسپتالوں میں تمباکو نوشی منع ہے ، شارقہ کی بلدیہ کی طرف سے قہوہ خانوں کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہاں کم عمر افراد کو حقہ نہ پیش کیا جائے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں قہوہ خانہ بند کردیا جائے گا یا اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا ۔
کویت میں سگریٹ نوشی مخالف قانون نافذ کرنے کے بعد عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ کسی خلیجی ملک میں یہ اپنی طرح کا پہلا قانون ہے ۔ کویت کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریستورانوں ، پرائیویٹ کاروں ، سرکاری ٹرانسپورٹ ، اسپتالوں اور تمام سرکاری عمارتوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگادی گئی ہے ۔
اس قانون کی پہلی مرتبہ خلاف ورزی کر نے پر ۵۰ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ دوسری مرتبہ ۳۰۰ڈالر اورتیسری مرتبہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرکے اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر قید کی سزا ہوگی ۔
اس قانون کے تحت تمباکو کے کسی بھی اشتہارکو شائع کرنے اور ۲۱ برس سے کم عمر کے بچوں کو تمباکو کی اشیاء کی فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔
عالمی تنظیم صحت کے مطابق سگریٹ نوشی کے معاملے میں یونان اور قبرص کے بعد کویت تیسرے نمبر پر آتاہے ۔ ایجنسی کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران کویت میں ۳۰۰۰ افراد سگریٹ نوشی کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں سے مرے ہیں ۔
خلیج تعاون کونسل (G.C.C.) کے چھ ملکوں نے تمباکو اور اس سے تیار ہونے والی اشیاء اور اقسام پر کسٹم ڈیوٹی اجتماعی طور پر ۵۰ فیصد بڑھا دی ہے ، یہ فیصلہ ان