باب اوّل
تمباکو کی حقیقت اور اس کا علمی وتاریخی پس منظر
تمباکو کا نام :
تمباکو جس کانباتاتی یاسائنسی نامNICOTIANA TABACUM) ہے اس کا مشہور و معروف نام (TOBACCO)انڈین امریکن لفظ سے ماخوذ ہے جو اس پائپ کو کہتے تھے جس کے ذریعہ امریکہ کے اصلی باشندے ریڈ انڈین تمباکو نوشی کر تے تھے ، یا پھر پتوں کو لپیٹ کر جسے پیتے تھے اس کانام تھا ۔ یہ تحقیق انسا ئیکلوپیڈیا برٹانیکاکے مقالہ نگار کی ہے۔ اس سلسلے میں بعض دوسرے لوگوں کی تحقیق یہ ہے کہ خلیج میکسیکو (MEXICO) میں واقع جزیرہ (TOBAGO) میں کرسٹوفر کولمبس (CHRISTOPHER COLUMBUS)ٰٓاور اس کے جہازراں ساتھیوں نے وہاں کے باشندوں کو اسے استعمال کر تے دیکھا تھا اس لیے جزیرہ کی مناسبت سے اس کا نام رکھ دیا گیا جو انگلش میں بگڑ کر (TOBACCO) ہو گیا اور لفظ نیکوٹیانا (NICOTIANA)جو نام کا جزء بن چکا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پرتگال میں مقیم فرانسیسی سفیر (JEAN NICOT) کا تمباکو کے عام کرنے میں بہت اہم کر دار تھا اس لیے تمباکو کے نام کے ساتھ اس کا نام بھی جزء لا ینفک قرار پایا اور تمباکو میں پایا جانے والا زہر بھی اس کی طرف نسبت کرکے (NICOTINE)کہا جاتا ہے ۱؎
مولانا محمد حسین آزاد آبِ حیات میں رقم طراز ہیں کہ تمباکو سنسکرت کے لفظ تامرکٹ سے بگڑ کر بناہے اور ان بھُت چکتسا ساگر میں اس کا نام تامر کو ٹادرج ہے ۔ اور عربی زبان میں
------------------------------