تبصرہ روزنامہ ’’انقلاب‘‘ ممبئی
آج ساری دنیا میں تمباکونوشی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ عصری ماہرانِ طب کے نزدیک اسے نوش کرنے والوں میں کینسر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں ۔ یہ کتاب تمباکو کی تاریخ اور اس کی تمام جزئیات پر نہ صرف بحث کرتی ہے بلکہ اس کے مضر اثرات اور اس کے حوالے سے علمائے دین کی تنبیہ ہی نہیں اسے اسراف ثابت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ تمباکو کے مکروہِ تحریمی ہونے میں کسی بھی طرح کا شک و شبہ نہیں ۔
یہ کتاب تمباکونوشی کے خلاف ہماری ناقص معلومات کے مطابق اردو میں باقاعدہ پہلی کتاب ہے جس میں علمی، مذہبی اور طبی نقطۂ نظر سے اپنی بات کو مدلل کیاگیاہے، جس کو پڑھنے سے نہ صرف اس موضوع کے تعلق سے بہت کچھ حاصل ہوتاہے بلکہ تمباکو کے خلاف ایک احساس بھی بیدار ہوتاہے۔اردو حلقوں میں ایسی کتابوں کا خیر مقدم کیاجانا چاہیے۔
روزنامہ’’انقلاب‘‘ شمارہ ۱۷؍ دسمبر ۲۰۰۴ء
تبصرہ سہ ماہی ’’الشارق‘‘ مظفرپور اعظم گڑھ
’’تمباکو اور اسلام‘‘نامی کتاب دیکھنے میں مختصر ہے مگر اپنے موضوع پر معلومات سے لبریز ہے، پانچ ابواب پر مشتمل اس کتاب میں الگ الگ عنوانوں کے تحت مفصل اور سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
بابِ اوّل میں تمباکو کی حقیقت ، تاریخ، ماہیت وخواص ، طبی حیثیت اور اس کے استعمال کے طریقے وغیرہ جیسے امور سے واقف کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بابِ دوم وسوم میں ائمۂ متبوعین کے نزدیک اس کی اباحت و تحریم سے متعلق تفصیلی گفتگو ہے، بابِ چہارم میں