أن أکتبہ لسماحتکم عن ہذا الکتاب۔
ولایفوتنی من الذکر أنی أعجبت بالإتجاہ الفکری للمؤلف اذ کلما وجد فرصۃ ذکر أن الأساس ھو القرآن والسنۃ وأنہ لا اعتبار لأقوال الناس ولاحجۃ فیہا اذا کانت غیر مؤیدۃ بالقرآن والسنۃ ولاغرابۃ فی ہذا۔ فقد درس المؤلف فی الجامعۃ الإسلامیۃ واستفاد من علماء المملکۃ و اتجاہہم الصریح الواضح إلی التمسک بالأصلین القرآن الکریم والسنۃ النبویۃ۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
د۔ محمد لقمان السلفی
۱۷/۱۱/۱۴۲۳ھ
تبصرہ جریدہ’’ترجمان‘‘دہلی
زیر تبصرہ کتاب ’’تمباکو اور اسلام‘‘ شیخ حفظ الرحمن اعظمی استاذ جامعۃ الہدایہ جے پور (راجستھان) کی کد و کاوش کا نتیجہ ہے۔حضرت مولانا سعید الرحمن اعظمی کے پیش لفظ ومولانا حکیم احمد حسن خاں صاحب ٹونکی کے وقیع مقدمہ کے ساتھ بہترین کاغذ، عمدہ گیٹ اپ کے ساتھ متوازن اور سلجھے ہوئے اسلوب میں اپنے موضوع پر عمدہ کوشش ہے۔
تمباکو کی تاریخ ، اس کا سفرنامہ، اس کا اربابِ اقتدار تک پہنچنا، مسلم سلاطین کا اس کی روک تھام کے لیے قدم اُٹھانا، قرآنِ کریم، سنت ِ رسولؐ، فقہائے امت اور مفتیانِ مذاہب کے تمباکو سے متعلق فتوے، فیصلے نیز معالجین کی آراء اور عالمی صحت پر نظر رکھنے والوں کے بیان کردہ آنکڑے، تمباکونوشی کے خلاف منعقدہ کانفرنسیں ، ان کے فیصلے، اکابر علماء مذاہب ِ اربعہ