تبصرہ ماہنامہ ’’الفاروق‘‘ کراچی پاکستان
اس کتاب میں تمباکو کی حقیقت اور اس کا علمی و تاریخی پسِ منظر بیان کیا گیاہے۔اباحت وحرمت کے سلسلے میں فقہائے اربعہ کی آراء بیان کی گئی ہیں اور یہ نتیجہ اخذ کیاگیاہے کہ سبھی مکاتب ِ فکر کے علماء کے درمیان تمباکو کی حلت و حرمت کے بارے میں اختلاف رہاہے لیکن اس کے مضر صحت ہونے پر سب کا اتفاق پایا جاتاہے، جس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ حرمت پہ اتفاق نہ بھی ہو لیکن اسراف ہونے پر اتفاق ضرور ہے، مرتب نے ضمناً بیڑی، سگریٹ، حقہ وغیرہ پر بھی مدلل بحث کی ہے، کتاب کی طباعت و اشاعت معیاری ہے۔
ماہنامہ ’’ الفاروق‘‘ شمارہ مئی ۲۰۰۵ء
٭٭٭