دار الافتاؤں اور اصحابِ نظر کے فتاویٰ پیش کیے گئے ہیں ۔ بابِ پنجم اباحت کے دلائل کا تجزیہ ، تمباکونوشی ، اسراف جیسے عنوانات پر مشتمل ہے۔ آیات و احادیث سے شواہد اور استدلال سے مزین یہ کتاب طبی ، تاریخی اور فقہی ہر سہ پہلوؤں کو محیط ہے۔
مزیدبرآں اہلِ علم کے پیشِ لفظ ، مقدمہ اور تقریظات نے کتاب کو اور بھی وقیع اور نافع بنادیاہے۔ غرض یہ کتاب اپنے لائق مصنف کی انتہائی جگرکاوی کا نتیجہ ہے، اخلاص وہمدردی کے ساتھ جابجا تمباکو اور اس جیسی منشیات سے اجتناب پر زور دیاگیاہے، البتہ کہیں کہیں اسلوب میں شدت کا احساس ہوتاہے، مصنف چونکہ ایک وسیع النظر ، مختلف مکاتبِ فکر کے خوشہ چیں اور صاحبِ ذوق عالم ہیں اس لیے ان کی یہ کتاب بیحد مفید اور جامع بن گئی ہے۔ قارئین سے اس معلوماتی کتاب کے مطالعہ کی خصوصی گزارش و سفارش کی جاتی ہے۔
سہ ماہی ’’الشارق‘‘ شمارہ فروری مارچ ۲۰۰۵ء
تبصرہ بقلم مولانا خطیب الرحمن ندوی
تبصرہ ماہنامہ ’’آئینۂ مظاہرِ علوم‘‘ سہارنپور
پیش نظر کتاب کے مؤلف جناب مولانا حفظ الرحمن اعظمی ندوی ہیں ، جنہوں نے ’’تمباکو اور اسلام‘‘ نامی اس کتاب میں تمباکو سے متعلق چاروں مسالک کے نظریات ، دانشوروں کے رجحانات ، عالمی اداروں کے اعداد و شمار ، مختلف علمائے کرام کے خیالات، صحت کے لیے تمباکو کے نقصانات نیز اس کی اصلیت، ماہیت، تاریخ اور خواص کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مستند اور معتبر کتابوں اور اہم شخصیات کے فتاویٰ بھی شامل کیے ہیں ۔جن کی وجہ سے