ڈاکٹر احمد عمر ہاشم استاذ ورئیس قسم الحدیث بکلیۃ اصول الدین جامعۃ الازھر تمباکو کے نقصانات پر روشنی ڈالنے اور قرآن وحدیث سے دلائل پیش کرنے کے بعد رقم طراز ہیں :
’’ وھذہ النصوص من القرآن والحدیث حین تواجہ بالأضرار السابقۃ لاشک أن مقدماتھا تنتج لنا نتیجۃ واحدۃ ھی أن التدخین حرام ، ولئن لم یقل العلماء قدیماً بحرمۃ التدخین فذلک راجع إلی أنھم لم یکونوا قد اکتشفوا تلک الأضرار ‘‘ ۱؎
ترجمہ : ’’ قرآن و حدیث کے ان نصوص کا گذشتہ بیان کردہ نقصانات سے موازنہ کیا جائے تو بلاشبہ یہی ایک نتیجہ برآمد ہوگا کہ تمباکو نوشی حرام ہے، اگرچہ قدیم زمانے میں علماء تمباکونوشی کی حرمت کے قائل نہیں تھے ، کیونکہ ایسا اس وجہ سے تھا کہ ان لوگوں کو ان نقصانات کا پتہ نہیں چل سکا تھا ‘‘ ۔
عالم اسلام کے مشہور عالم علامہ یوسف القرضاوی اپنی کتاب الحلال والحرام میں تمباکو پر روشنی ڈالتے ہوئے رقم طراز ہیں :
’’ اسلامی شریعت کا عام قاعدہ ہے کہ مسلمان کے لیے کسی ایسی چیز کا کھانا پینا جائز نہیں ہے جو اسے فوراً یا آہستہ آہستہ ہلاک کردے ، مثلاً ہر قسم کا زہر یا اور کوئی مضر چیز ، اسی طرح بکثرت کھانا پینا بھی جائز نہیں کہ ’’ بسیار‘‘ خوری کے نتیجہ میں بیمار پڑجائے ، مسلمان کی تحویل میں صرف اس کا نفس ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کا دین ، اس کی
------------------------------