پرواہ ہوکر اپنی خواہشات کا قیدی ہو اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے ‘‘
علمائے حنابلہ میں سے شیخ ناصر بن علی عرینی نے بھی اسے حرام قرار دیا ہے اور اس کی حرمت پر ان کا ایک رسالہ بھی شائع ہوچکا ہے ۔
شیخ حافظ بن احمد حکمی نے بھی اسے حرام ثابت کیا ہے ،اور ایک قصیدہ بعنوان ’’نصیحۃ الاخوان عن تعاطی القات والدخان ‘‘ نظم کیا ہے ،تمباکو کی مذمت اور اسکی شناعت پر ان کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں :
أنی لکم ذا و أنتم شاھدون بتخ
دیــر یــلــیــہ وتـفـتـیـٰر لآلات
والـنـھــی قد جاء عن التبذیر متضحا
وعـن إضـاعـۃ مـال فـی الـبـطـالات
جـاء بـذلـک آیـات مـبـیـنـۃ
مع الأحادیث من أقوی الروایات
فکیف إحراقہ بالنار جاز لکم
یا قوم ھل من مجیب عن سؤالاتی
دع ما یریبک یا ذا اللب عنک إلی
ما لایریبک فی کل المھمات
شیخ عبد العزیزابن بازؒسابق مفتی اعظم سعودی عربیہ کے اس کے بارے میں متعدد فتاوی ہیں ، ذیل میں ان کا ایک فتوی ملاحظہ فرمائیں :
’’الدخان محرم لکونہ خبیثاً و مشتملاً علی أضرار کثیرۃ ۔