اس موضوع پر اس سے بہتر کوئی کتاب میری نظر سے نہیں گزری ہے مؤلف نے تمباکو کی حرمت پر ۱۶ دلیلیں تفصیل سے ذکرکی ہیں ۔ اور طبی نقطہ نظر سے سب سے بہتر اورجامع کتاب ڈاکٹر محمد علی البار کی التدخین وأثرہ علی الصحۃ ہے جو الدارالسعودیۃ نے شائع کی ہے ۔
ابوعبد اللہ محمد بن طیب بن عبد السلام قادری حسینی متوفی ۱۱۸۷ھ نے حرمت پر ایک منظوم رسالہ تحریر کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں :
سمّیتـھـا بـتـحـفـۃ الاخـوان
فی نشر منع الشارب للدخان
وغــــایــۃ الـنـشر لشـّرٍ نـبغا
فی شأن شـارب دخان تـبغــا
ابوزید عبد الرحمن بن عبد القادر فاسی اسکی حرمت پر العمل الفاسی میں رقم طراز ہیں :
وحــرمـوا طابــا للا سـتعمـال
ولـلتــجــارۃ عـلـٰـی الـمـنـوال
حرم نبوی کے مدرس شیخ احمد بن عبد الرحمن مالکی کا قول ہے کہ میری طبیعت اسے خبیث تصور کرتی ہے اور اسکے خبث ہونے کا انکار گمراہ شخص ہی کرسکتاہے ، اور حرم نبوی کے مدرس احمد بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ اس کا خبث اس شخص کے نزدیک ظاہر و واضح ہے جس کی طبیعت طاہرو پاکیزہ ہے ۔ ابراہیم لقانی کے استاذسالم سنہوری مالکی جنہوں نے مختصر خلیل کی شرح لکھی ہے تمباکو کی حرمت کا فتوی دیا ہے اور تا عمر اس پر قائم رہے ۔ ابو العباس احمد بن علی سوسی ، ابو عبداللہ محمد بن سعید مرغیثی سوسی ، عبد اللہ بن علی علوی یہ سب حرمت کے قائل تھے ۔ ابو العباس بن محمد غسانی نے حرمت کا فتوی دیا تھا ۔ نفح الطیب کے