صالح حفنی زفزافی مالکی نے تمباکو کی حرمت پر ایک مختصر رسالہ تالیف کیا ہے جس کا نام فیض الرحیم الرحمن فی تحریم شرب الدخان ہے ۔ اس کتاب میں مؤلف نے علماء کے فتاوی بھی نقل کیے ہیں ۔ اس سے راقم الحروف نے استفادہ کیا ہے اور جس کے حوالے سے کئی عبارتیں پہلے نقل کی جاچکی ہیں ۔ اس کتاب کا فوٹو میں نے مکتبہ جمعۃ الماجد دبئ سے حاصل کیا تھا ۔
صالح حفنی اپنے مذ کورہ رسالے میں تحریر فرماتے ہیں :
’’ لأن ھذا الأمر لیس من الأمور التی یستحب فیھا السکوت ، ولا من الأشیاء التی یطأطئ لھا الانسان لتفوت ، بل یجب إزالتہ شرعاً بالفور علی کل إنسان امتثالاً لقول نبینا: من رأی منکم منکراً فلیغیرہ بیدہ فمن لم یستطع فبلسانہ فمن لم یستطع فبقلبہ وھذا أضعف الإیمان ‘‘ ۔۱؎
ترجمہ : ’’ اس لیے کہ یہ ان امورمیں سے نہیں جن پر خاموشی پسندیدہ ہو اور نہ ان اشیاء میں سے جن پر انسان سر تسلیم خم کرکے ان سے تعرض نہ کرے ۔ بلکہ اس کا ازالہ فوری طور پر شرعاً ہر انسان پر واجب ہے ۔ نبی کریم ﷺ کے ارشاد کی تعمیل میں کہ جو تم میں سے کوئی برائی دیکھے تو وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے ۔ اور جو اسکی طاقت نہیں رکھتا تو اپنی زبان سے ۔ اور جو اسکی بھی طاقت نہیں رکھتا تو اپنے دل سے ۔ اور یہ ایمان کا سب سے کمزور اور ادنیٰ درجہ ہے ‘‘ ۔
محمود بن محمد بن احمد خطاب سبکی ازھری مالکی نے ایک رسالہ السم القاتل فی امعاء
------------------------------