بسْمِ اللّٰہ الرَّحمٰن الرَّحِیْمِ
قرآنِ مجید
بچو! الحمدللہ تم نے قرآن مجید پڑھنا شروع کیا ہے۔ قرآن مجید کیا ہے؟یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے یایوں سمجھ لو کہ یہ اللہ کی باتیں ہیںجو اس نے اپنے پیارے نبی محمدﷺپر حضرت جبرئیل کے ذریعہ سے بھیجیں، تاکہ ہم کو معلوم ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ کون ہے؟ دنیا میں کون کون سی باتیں کرنے کی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے اور کون سی باتیں چھوڑنے کی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔
بچو! مرنے کے بعد ہم کو قیامت کے روز دوبارہ زندہ کیا جائے گا، تاکہ جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺکے بتائے ہوئے اچھے کام کیے ہوں، اس کے بدلے اسے جنت ملے اور وہ وہاں ہمیشہ ہمیشہ رہے اور جو اس کاجی چاہے وہ اس کوملے۔ اور جس نے ایسے کام کیے جن کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺنے کرنے سے منع کیا ہے، اسے اس کی سزا دوزخ میں بھگتناپڑے گی۔ جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا ہے اس کو تومعاف نہیںکیا جائے گا، اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ رحم کرنے والا ہے، جس کو چاہے بخش دے۔
اُمتیں
دنیا میں جولوگ پہلے آئے تھے ان میں سے بعض نے اللہ تعالیٰ کا اور اس کے رسولوں کا کہنا نہیں مانا ، ان کاانجام دنیا میں بھی خراب ہوا اور مرنے کے بعد بھی دوزخ ان کاٹھکانہ ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے اچھے کام کیے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا کہنا مانا وہ اس دنیا میں بھی کامیاب ہوئے اور مرنے کے بعد بھی ان کو جنت ملے گی۔
اللہ تعالیٰ
بچو! قرآن مجید کامقصد معلوم ہونے کے بعد تمہارے دل میں یہ خیال آتا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کون ہے؟
بچو!سنو! اس کی ذات کاسمجھنا تو عقل کاکام نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے متعلق قرآن مجید میں فرماتا ہے: