Deobandi Books

اللہ کی باتیں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

58 - 84
 اول: مسلمانوں کو صرف اللہ پر بھروسہ کرناچاہیے کہ فتح اور شکست صرف اللہ کے اختیار میں ہے، صرف تعداد یا ہتھیاروں کی زیادتی فتح نہیں کراسکتی۔ ہاں ہتھیار اور تعداد بھی زیادہ سے زیادہ رکھنا چاہیے کہ یہ بھی اللہ کا حکم ہے، لیکن یقین صرف یہی ہونا چاہیے کہ فتح اللہ تعالیٰ دیں گے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ہم کو جو امیر یاکمانڈر انچیف حکم دے اس پر سختی سے قائم رہنا چاہیے، چاہے جان جاتی رہے، کیوںکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کاحکم ہے اور لڑائی میں فتح حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔
بچو!جب تم بڑے ہو تو ان باتوں کاخیال رکھنا۔

غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری:  
بچو! غزوۂ بنی نضیر سنہ۳ھ میں ہوا جس کاسبب یہ ہوا کہ جب ہمارے پیارے نبیﷺمدینہ طیبہ ہجرت فرماکر تشریف فرماہوئے تو یہودیوں کے دو قبیلوںنے جو مدینہ منورہ کے باہر رہتے تھے آپ سے صلح کا عہد کیا کہ ہم آپ کے موافق رہیں گے اور آپ کے لیے کوئی برائی نہیںکریں گے۔لیکن اندرون خانہ وہ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہ آئے۔ قبیلۂ بنو نضیر کاسردار کعب بن اشرف چالیس سواروں کے ساتھ مکہ گیا اور وہاں بیت اللہ شریف کے سامنے مسلمانوں کے خلاف کفار ِ قریش سے عہد وپیمان باندھا۔
پھر ایک مرتبہ انھوں نے آپ ؑ کو کسی کام کے لیے بلایا اور آپ کو ایک دیوار کے نیچے بٹھلا کر آپس میں یہ مشورہ کرنے لگے کہ دیوار پر سے ایک پتھر لڑھکا کر آپ کو قتل کردیں۔ آپ کو وحی کے ذریعہ سے اطلاع ہوگئی، آپ اٹھ کر مدینہ تشریف لے گئے، آپ نے کہلا بھیجا کہ تم نے اپنے عہد کو توڑا ہے ، لہٰذا تم دس دن کے اندر اندر یہاں سے نکل جائو، ورنہ لڑائی ہوگی، وہ لڑائی کے لیے تیار ہوئے، آپ ان پر لشکر لے کر آئے اور ان کے قلعہ کو گھیر لیا، آخر وہ تنگ ہو کر نکل جانے پر راضی ہوئے۔
 سورۂ حشر میں یہی قصہ آیا ہے، اس میں سے چند آیتیں نقل کرتے ہیں، پھر جب آپ خود قرآن پاک پڑھیں گے تو آپ کو اچھی طرح معلوم ہوجائے گا:
{ سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِیْ السَّمٰوٰتِ وَمَا فِیْ الْاَرْضِ ج وَہُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُo  ہُوَ الَّذِیْ اَخْرَجَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ مِن دِیَارِہِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ط مَا ظَنَنْتُمْ اَنْ یَّخْرُجُوْا وَظَنُّوا اَنَّہُمْ مَّانِعَتُہُمْ حُصُوْنُہُمْ مِّنَ اللّٰہِ فَاَتٰہُمُ اللّٰہُ مِنْ حَیْْثُ لَمْ یَحْتَسِبُوْا وَقَذَفَ فِیْ قُلُوْبِہِمُ الرُّعْبَ یُخْرِبُوْنَ بُیُوْتَہُمْ بِاَیْْدِیْہِمْ وَاَیْْدِی الْمُؤْمِنِیْنَ ق فَاعْتَبِرُوْا یَاُولِی الْاَبْصَارِo}1 
آسمانوں اور زمین میں جو بھی کوئی چیز ہے، اس نے اللہ کی تسبیح کی ہے، اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کابھی مالک۔ وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافر لوگوں کو ان کے گھروں سے پہلے اجتماع کے موقع پر نکال دیا۔(مسلمانو!) تمہیں یہ خیال بھی نہیں تھا کہ وہ نکلیں گے، اور وہ بھی یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے انھیں اللہ سے بچالیں گے۔ پھر اللہ ان کے پاس ایسی جگہ سے آیا جہاں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 محترم حضراتِ اساتذۂ کرام 1 1
3 دیباچہ 1 2
4 قرآنِ مجید 3 2
5 اُمتیں 3 2
6 اللہ تعالیٰ 3 2
7 فرشتے 5 2
8 شیطان 5 2
9 حضرت آدم ؑ 6 1
10 قابیل وہابیل 8 9
11 حضرت نوح ؑ 9 9
12 حضرت ہود ؑ 11 9
13 حضرت صالح ؑ 12 9
14 حضرت ابراہیم ؑ 14 9
15 حضرت ابراہیم ؑکابتوں کوتوڑنا: 14 14
16 حضرت ابراہیم ؑ اور آگ 15 14
17 حضرت ابراہیم ؑاور زم زم 15 14
18 حضرت ابراہیم ؑاور قربانی 16 14
19 خانۂ کعبہ 16 14
20 حضرت لوط ؑ 17 9
21 حضرت یوسف ؑ 18 9
22 عورتوں کی دعوت 19 21
23 حضرت یوسف ؑجیل میں 20 21
24 حضرت یوسف ؑ وزیرِ خزانہ بن گئے 21 21
25 حضرت یوسف ؑ کی بھائیوں سے ملاقات 22 21
26 حضرت شعیب ؑ 24 9
27 حضرت موسیٰ ؑ 25 9
28 حضرت موسیٰ ؑکانکاح او ر پیغمبر ی 27 27
29 حضرت موسیٰ ؑکاجادو گروں سے مقابلہ اور ان کامسلمان ہونا 29 27
30 اللہ کی نعمتیں 30 27
31 من و سلویٰ کی نعمتیں 30 27
32 بنی اسرائیل کا بچھڑے کو پوجنا 30 27
33 بنی اسرائیل کی سرکشی 30 27
34 قوم کی بزدلی اور نافرمانی 31 27
35 آپ ان کاجواب سن کر بہت ناراض ہوئے اور دعا کی 31 27
36 حضرت موسیٰ ؑ کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات 31 27
37 حضرت موسیٰ ؑکے واقعے سے ملنے والے سبق 33 27
38 حضرت ایوب ؑ 33 9
39 کڑی آزمایشیں 34 38
40 آخر صبر رنگ لایا 34 38
41 حضرت یونس ؑ 35 9
42 حضرت دائود ؑ 37 9
43 حضرت لقمان حکیم 39 9
44 حضرت سلیمان ؑ 40 9
45 حضرت زکریا ؑ 43 9
46 حضرت مریم ؑ 44 9
47 حضرت عیسیٰ ؑ 45 9
48 اصحابِ کہف 47 9
49 حضرت محمد مصطفی ﷺ 48 1
50 حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر حضور ﷺ کی پیدایش کے حالات 48 49
51 از ولادت تانبوت 49 50
52 قوم کو دین وایمان کی دعوت 50 50
53 کفار کا آپ کے رسول ہونے پر اعتراض 52 50
54 کفار کی متکبرانہ فرمایشیں 52 50
55 معراج 53 50
56 ہجرت 54 50
57 غزؤہ بدر 54 50
58 غزوۂ اُحد ۳ ہجری 56 50
59 غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری 58 50
60 غزؤہ بدر ثانی سنہ ۳ ہجری 59 50
61 غزوۂ دومۃ الجندل اور غزوۃُ الاحزاب سنہ۵ ہجری 59 50
62 قصۂ حدیبیہ سنہ۶ ہجری 61 50
63 عمرۃُ القضا سنہ۷ہجری 62 50
64 قصہ فتح مکہ سنہ ۸ ہجری 62 50
65 جنگ ِ حنین سنہ۸ہجری 63 50
66 جنگِ تبوک سنہ۹ ہجری 64 50
67 حجۃ ُالوداع سنہ ۱۰ ہجری 66 49
68 (۱) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 66 67
69 (۲)نماز قائم کرو 67 67
70 (۴)زکوٰۃ ادا کرو 68 67
71 (۳)روزہ رکھو 69 67
72 (۵)حج اداکرو 69 67
73 (۶)ماں باپ کی اطاعت 70 67
74 (۷)جہاد 71 67
75 اچھی اچھی باتیں 74 1
76 (۱) عہد کو پورا کرنا 74 75
77 (۲) ناپ تول پوری کرنا 74 75
78 (۳)خوش خلقی 75 75
79 (۴) جھگڑے سے بچنا 75 75
80 (۵) غیبت نہ کرنا 75 75
81 (۶)سلام کرنا 76 75
82 حرام چیزیں 76 75
83 قیامت 77 75
84 دوزخ 79 75
85 جنت 81 75
Flag Counter