Deobandi Books

اللہ کی باتیں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

6 - 84
تھا اور اللہ تعالیٰ کی بہت عبادت کرتا تھا۔
 اللہ تعالیٰ نے جب حضرت آدم  ؑیعنی انسانوں کے سب سے بڑے باپ کو بنایا تو فرشتوں اور ابلیس کو کہا کہ ان کو سجدہ کرو۔ سب فرشتوںنے اللہ تعالیٰ کاحکم مانا اور حضرت آدم  ؑ کو سجدہ کیا، لیکن شیطان نے سجدہ نہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب میں نے تجھ کو حکم دیا توکس وجہ سے تونے سجدہ نہ کیا؟ شیطان نے کہا :میں اس سے اچھا ہوں، مجھ کو آپ نے آگ سے بنایا ہے اور اسے مٹی سے بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تو بہشت سے اُتر جا ،تو اس قابل نہیں کہ یہاں غرور کرے، تو ذلیل ہے۔ شیطان نے کہا کہ مجھے قیامت تک کے لیے مہلت دیجیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جا، تجھے مہلت دی جاتی ہے۔ شیطان نے پھر کہا :مجھے تو آپ نے ملعون کیا ہے،میں بھی ان کو یعنی انسانوں سیدھے راستے سے بہکائوں گا۔ ان کے آگے سے اور پیچھے سے، ان کے دائیں سے اور بائیں سے آئوں گا، اور پھر ان میں سے اکثر آپ کاشکر ادا نہ کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: نکل جایہاں سے ذلیل مردود، جولوگ ان میں سے تیرا کہنا مانیں گے ان سب کو اور تجھ کو جہنم میں بھردوں گا۔
 بچو! اس وقت سے شیطان ہم سب کادشمن ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت نہ کریں ،دنیا میں رہ کر اچھے کام نہ کریں، نمازیں نہ پڑھیں، ماں باپ کاکہنا نہ مانیں، جھوٹ بولیں، چوری کریں،کمزوروں کوستائیں اور پریشان کریں،کسی کی مدد نہ کریں، تاکہ اللہ تعالیٰ سے جو بات شیطان نے کہی ہے وہ اس کو پورا کردکھائے۔ اگر ہم شیطان کے کہنے میں آگئے تو اللہ تعالیٰ نے بھی شیطان سے جو وعدہ کیا ہے وہ اس کوپورا کریں گے، یعنی شیطان کو اور جو اس کاکہنا مانیں گے سب کوجہنم میں بھردیں گے۔ اللہ ہم سب کو جہنم سے بچائے۔  آمین۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اللہ مسلمانوںکادوست اور مددگار ہے، ان کو اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لاتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کاکہنا نہیں مانتے اور شیطان کے دوست ہیں ان کو وہ روشنی سے اندھیروں میں لے جاتا ہے۔ ایسے لوگ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے۔ 
بچو! تم اللہ تعالیٰ کے دوست بنو گے یاشیطان کے؟


حضرت آدم  ؑ

بچو! حضرت آدم ؑ سب سے پہلے انسان ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں بھیجا اور سب سے پہلے نبی آپ ہیں۔ آپ کی ہی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 محترم حضراتِ اساتذۂ کرام 1 1
3 دیباچہ 1 2
4 قرآنِ مجید 3 2
5 اُمتیں 3 2
6 اللہ تعالیٰ 3 2
7 فرشتے 5 2
8 شیطان 5 2
9 حضرت آدم ؑ 6 1
10 قابیل وہابیل 8 9
11 حضرت نوح ؑ 9 9
12 حضرت ہود ؑ 11 9
13 حضرت صالح ؑ 12 9
14 حضرت ابراہیم ؑ 14 9
15 حضرت ابراہیم ؑکابتوں کوتوڑنا: 14 14
16 حضرت ابراہیم ؑ اور آگ 15 14
17 حضرت ابراہیم ؑاور زم زم 15 14
18 حضرت ابراہیم ؑاور قربانی 16 14
19 خانۂ کعبہ 16 14
20 حضرت لوط ؑ 17 9
21 حضرت یوسف ؑ 18 9
22 عورتوں کی دعوت 19 21
23 حضرت یوسف ؑجیل میں 20 21
24 حضرت یوسف ؑ وزیرِ خزانہ بن گئے 21 21
25 حضرت یوسف ؑ کی بھائیوں سے ملاقات 22 21
26 حضرت شعیب ؑ 24 9
27 حضرت موسیٰ ؑ 25 9
28 حضرت موسیٰ ؑکانکاح او ر پیغمبر ی 27 27
29 حضرت موسیٰ ؑکاجادو گروں سے مقابلہ اور ان کامسلمان ہونا 29 27
30 اللہ کی نعمتیں 30 27
31 من و سلویٰ کی نعمتیں 30 27
32 بنی اسرائیل کا بچھڑے کو پوجنا 30 27
33 بنی اسرائیل کی سرکشی 30 27
34 قوم کی بزدلی اور نافرمانی 31 27
35 آپ ان کاجواب سن کر بہت ناراض ہوئے اور دعا کی 31 27
36 حضرت موسیٰ ؑ کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات 31 27
37 حضرت موسیٰ ؑکے واقعے سے ملنے والے سبق 33 27
38 حضرت ایوب ؑ 33 9
39 کڑی آزمایشیں 34 38
40 آخر صبر رنگ لایا 34 38
41 حضرت یونس ؑ 35 9
42 حضرت دائود ؑ 37 9
43 حضرت لقمان حکیم 39 9
44 حضرت سلیمان ؑ 40 9
45 حضرت زکریا ؑ 43 9
46 حضرت مریم ؑ 44 9
47 حضرت عیسیٰ ؑ 45 9
48 اصحابِ کہف 47 9
49 حضرت محمد مصطفی ﷺ 48 1
50 حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر حضور ﷺ کی پیدایش کے حالات 48 49
51 از ولادت تانبوت 49 50
52 قوم کو دین وایمان کی دعوت 50 50
53 کفار کا آپ کے رسول ہونے پر اعتراض 52 50
54 کفار کی متکبرانہ فرمایشیں 52 50
55 معراج 53 50
56 ہجرت 54 50
57 غزؤہ بدر 54 50
58 غزوۂ اُحد ۳ ہجری 56 50
59 غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری 58 50
60 غزؤہ بدر ثانی سنہ ۳ ہجری 59 50
61 غزوۂ دومۃ الجندل اور غزوۃُ الاحزاب سنہ۵ ہجری 59 50
62 قصۂ حدیبیہ سنہ۶ ہجری 61 50
63 عمرۃُ القضا سنہ۷ہجری 62 50
64 قصہ فتح مکہ سنہ ۸ ہجری 62 50
65 جنگ ِ حنین سنہ۸ہجری 63 50
66 جنگِ تبوک سنہ۹ ہجری 64 50
67 حجۃ ُالوداع سنہ ۱۰ ہجری 66 49
68 (۱) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 66 67
69 (۲)نماز قائم کرو 67 67
70 (۴)زکوٰۃ ادا کرو 68 67
71 (۳)روزہ رکھو 69 67
72 (۵)حج اداکرو 69 67
73 (۶)ماں باپ کی اطاعت 70 67
74 (۷)جہاد 71 67
75 اچھی اچھی باتیں 74 1
76 (۱) عہد کو پورا کرنا 74 75
77 (۲) ناپ تول پوری کرنا 74 75
78 (۳)خوش خلقی 75 75
79 (۴) جھگڑے سے بچنا 75 75
80 (۵) غیبت نہ کرنا 75 75
81 (۶)سلام کرنا 76 75
82 حرام چیزیں 76 75
83 قیامت 77 75
84 دوزخ 79 75
85 جنت 81 75
Flag Counter