٭… اسی نے ہماری اچھی اچھی صورتیں بنادیں۔
٭… اس نے ہم کو اس لیے پیدا کیا کہ ہم اس کی عبادت اورفرماںبرداری کریں۔
٭… اس نے حضرت محمدﷺکو اپنا آخری نبی بنا کر بھیجا اور حضرت محمد ﷺ پر اپنا آخری کلام قرآنِ مجید نازل فرمایا اور اس کے بارے میں یہ بھی فرمایا کہ میں ہی اس کی حفاظت کروں گا۔
٭… ہم کوچاہیے کہ ہم خود بھی قرآن مجید پڑھتے رہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی سکھاتے رہیں۔
فرشتے
یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی مخلوق ہے اور بہت طاقتور بھی ہے، ان کی شکل وصورت کیسی ہے ،یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے، فرشتے اتنے زیادہ ہیں کہ ہم ان کی گنتی بھی نہیں کرسکتے۔ یہ فرشتے کچھ کھاتے پیتے بھی نہیں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسا ہی بنایا ہے۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت ہی کرتے رہتے ہیں۔ لاکھوں فرشتے ہر وقت اس طرح عبادت کرتے رہتے ہیں جس طرح نماز میں کھڑے رہتے ہیں اور قیامت تک اسی طرح کھڑے کھڑے اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے رہیں گے۔
اسی طرح رکوع اور سجدے میں لاکھوں فرشتے تعریف کرتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعے دنیا کے مختلف کام لیتے رہتے ہیں، ان کے سب سے بڑے اور مشہور فرشتے حضرت جبرائیل ؑہیں جو ہمارے نبی ﷺکے پاس وحی یعنی اللہ کاپیغام لے کر آیا کرتے تھے۔جب کوئی اللہ تعالیٰ کابندہ اکیلایا کچھ لوگ جمع ہو کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں تو اللہ کے فرشتے بھی ان کے گرد جمع ہوجایا کرتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں ۔
شیطان
اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی مخلوق میںجنات بھی ہیں جو ہم کو دکھائی نہیں دیتے، مگر جنات ہم کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بہت طاقتور ہوتے ہیں اور جہاں چاہیں تھوڑی سی دیر میں جاسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کومٹی سے اور جنات کو آگ سے پیدا کیا ہے۔ یہ جنگلوں اور پہاڑوں میں رہتے ہیں۔ جنات میں سب سے بڑاجن شیطان ہے۔ اس کانام اِبلیس ہے۔ پہلے یہ آسمان پر رہتا