Deobandi Books

اللہ کی باتیں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

25 - 84
ہوتے تو ہم تمہیں کب کاپتھر سے مار مار کر ختم کرچکے ہوتے اور ویسے تمہارا ہم پر کوئی دبائو بھی نہیں۔
 حضرت شعیب ؑکی قوم کے لوگ اپنی دولت اور روپے پیسے کے غرور میں بار بار اپنے سچے نبی حضرت شعیب  ؑسے اسی قسم کی باتیں کرتے رہتے۔ حضرت شعیب  ؑ فرماتے : اللہ تعالیٰ نے مجھے سیدھا راستہ بتایا ہے اور وہ اپنی مہربانی سے مجھے حلال روزی بخشتا ہے، اب یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ جس کام سے میں تم کو روکتاہوں اسے خود کرنے لگ جائوں؟ میں تو صرف تم لوگوں کو درست کرناچاہتا ہوں اور صرف اللہ پر بھروسہ رکھتاہوں، تم لوگ میری ضد میں آکر ایسا گناہ نہ کربیٹھنا کہ تم پر عذاب اُتر آئے، جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر آچکا ہے۔ بلکہ تم اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور آگے کے لیے اسی کے حضور میں توبہ کرو۔ تم نے اللہ کو بالکل بھلادیا ہے، کیا تم میری برادری سے زیادہ ڈرتے ہو اور اللہ کاخوف تمہارے دلوں سے اُٹھ گیا ہے؟ میں نے اپنا فرض اداکردیا، اگر تم نہیں جانتے یانہیں مانتے تو چند روز کے بعد تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ جھوٹا کون ہے اور کس پر اللہ کا عذاب اُتر تا ہے۔ آخروقت ِمقرر پر اللہ کاعذاب آگیا۔ حضرت شعیب ؑاور ایمان والے تو بچ گئے اور جولوگ اللہ کی نافرمانی کرتے تھے وہ اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے اور ایسے برباد ہوئے کہ گویا ان مکانوں میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔
بچو!پس اللہ تعالیٰ کے سوا کسی دوسرے کی عبادت کرنا، اللہ تعالیٰ کو بھول جانا اور غیروں کویاد کرنا، رسولِ پاکﷺکی باتیں نہ ماننا، دل کی خواہشات کو پورا کرنا، کم تولنا، کم ناپنا، امن وامان کے بعد زمین پر فساد مچانا، روپیہ کا غرور، دولت کاگھمنڈ کرنا، اللہ کو بے حد نا پسند ہے۔ جولوگ ایسا کرتے ہیں اور توبہ نہیں کرتے، صحیح راہ اختیار نہیں کرتے، آخر کار ایک دن ضرور سزاپائیں گے اور نقصان اُٹھائیں گے۔
 بچو!آئو ہم سب مل کر عہد کریں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں گے اور نہ کبھی کم تولیں گے، نہ کم ناپیں گے، غرور نہ کریں گے اور کسی کا مال بے ایمانی سے نہ کھائیں گے۔ اور اگر ہم نے ایسا کیا تو ہمارا حشر بھی حضرت شعیب ؑکی قوم جیسا ہوجائے گا، اللہ ہم کومحفوظ رکھے۔ آمین۔

حضرت موسیٰ ؑ

حضرت موسیٰ ؑاللہ تعالیٰ کے بہت بڑے رسول گزرے ہیں، آپ پر تو رات شریف نازل ہوئی، ان کی قوم بنی اسرائیل تھی جنہیں اس وقت یہودی کہا جاتا ہے۔ چناںچہ بنی اسرائیل کی ہدایت اور نجات کاکام آپ کے سپرد ہوا، قرآن پاک میں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 محترم حضراتِ اساتذۂ کرام 1 1
3 دیباچہ 1 2
4 قرآنِ مجید 3 2
5 اُمتیں 3 2
6 اللہ تعالیٰ 3 2
7 فرشتے 5 2
8 شیطان 5 2
9 حضرت آدم ؑ 6 1
10 قابیل وہابیل 8 9
11 حضرت نوح ؑ 9 9
12 حضرت ہود ؑ 11 9
13 حضرت صالح ؑ 12 9
14 حضرت ابراہیم ؑ 14 9
15 حضرت ابراہیم ؑکابتوں کوتوڑنا: 14 14
16 حضرت ابراہیم ؑ اور آگ 15 14
17 حضرت ابراہیم ؑاور زم زم 15 14
18 حضرت ابراہیم ؑاور قربانی 16 14
19 خانۂ کعبہ 16 14
20 حضرت لوط ؑ 17 9
21 حضرت یوسف ؑ 18 9
22 عورتوں کی دعوت 19 21
23 حضرت یوسف ؑجیل میں 20 21
24 حضرت یوسف ؑ وزیرِ خزانہ بن گئے 21 21
25 حضرت یوسف ؑ کی بھائیوں سے ملاقات 22 21
26 حضرت شعیب ؑ 24 9
27 حضرت موسیٰ ؑ 25 9
28 حضرت موسیٰ ؑکانکاح او ر پیغمبر ی 27 27
29 حضرت موسیٰ ؑکاجادو گروں سے مقابلہ اور ان کامسلمان ہونا 29 27
30 اللہ کی نعمتیں 30 27
31 من و سلویٰ کی نعمتیں 30 27
32 بنی اسرائیل کا بچھڑے کو پوجنا 30 27
33 بنی اسرائیل کی سرکشی 30 27
34 قوم کی بزدلی اور نافرمانی 31 27
35 آپ ان کاجواب سن کر بہت ناراض ہوئے اور دعا کی 31 27
36 حضرت موسیٰ ؑ کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات 31 27
37 حضرت موسیٰ ؑکے واقعے سے ملنے والے سبق 33 27
38 حضرت ایوب ؑ 33 9
39 کڑی آزمایشیں 34 38
40 آخر صبر رنگ لایا 34 38
41 حضرت یونس ؑ 35 9
42 حضرت دائود ؑ 37 9
43 حضرت لقمان حکیم 39 9
44 حضرت سلیمان ؑ 40 9
45 حضرت زکریا ؑ 43 9
46 حضرت مریم ؑ 44 9
47 حضرت عیسیٰ ؑ 45 9
48 اصحابِ کہف 47 9
49 حضرت محمد مصطفی ﷺ 48 1
50 حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر حضور ﷺ کی پیدایش کے حالات 48 49
51 از ولادت تانبوت 49 50
52 قوم کو دین وایمان کی دعوت 50 50
53 کفار کا آپ کے رسول ہونے پر اعتراض 52 50
54 کفار کی متکبرانہ فرمایشیں 52 50
55 معراج 53 50
56 ہجرت 54 50
57 غزؤہ بدر 54 50
58 غزوۂ اُحد ۳ ہجری 56 50
59 غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری 58 50
60 غزؤہ بدر ثانی سنہ ۳ ہجری 59 50
61 غزوۂ دومۃ الجندل اور غزوۃُ الاحزاب سنہ۵ ہجری 59 50
62 قصۂ حدیبیہ سنہ۶ ہجری 61 50
63 عمرۃُ القضا سنہ۷ہجری 62 50
64 قصہ فتح مکہ سنہ ۸ ہجری 62 50
65 جنگ ِ حنین سنہ۸ہجری 63 50
66 جنگِ تبوک سنہ۹ ہجری 64 50
67 حجۃ ُالوداع سنہ ۱۰ ہجری 66 49
68 (۱) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 66 67
69 (۲)نماز قائم کرو 67 67
70 (۴)زکوٰۃ ادا کرو 68 67
71 (۳)روزہ رکھو 69 67
72 (۵)حج اداکرو 69 67
73 (۶)ماں باپ کی اطاعت 70 67
74 (۷)جہاد 71 67
75 اچھی اچھی باتیں 74 1
76 (۱) عہد کو پورا کرنا 74 75
77 (۲) ناپ تول پوری کرنا 74 75
78 (۳)خوش خلقی 75 75
79 (۴) جھگڑے سے بچنا 75 75
80 (۵) غیبت نہ کرنا 75 75
81 (۶)سلام کرنا 76 75
82 حرام چیزیں 76 75
83 قیامت 77 75
84 دوزخ 79 75
85 جنت 81 75
Flag Counter