حضرت لوط ؑ
حضرت ابراہیم ؑ کے زمانے میں ایک دوسری بستی میں اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط ؑ کو اپنا پیغمبر بنا کر بھیجا۔ حضرت لوط ؑ کی قوم کے لوگ بڑے بے شرمی کے کام کیا کرتے تھے، چوری، ڈاکہ زنی کرتے تھے۔ حضرت لوط ؑنے بار بار سمجھایا کہ تم ایسی بے شرمی کے کام کیوں کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیے؟ اور تم عورتوں کوچھوڑ کر لڑکوں سے بے شرمی کاکام کرتے ہو۔ ان کی قوم والوںکو اور کوئی جواب نہیں آیا تو کہنے لگے کہ لوط اور اس کے گھر والوں کو اپنے گائوں سے نکال دو، یہ بہت پاکباز بنتے ہیں۔
حضرت لوط ؑنے پھر سمجھایا کہ دیکھو جو کچھ میں کہتاہوں تمہاری ہی بھلائی کے لیے کہتاہوں، میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ جو کچھ میں تم کو نصیحت کرتاہوں اس کے بدلے میں مجھ کوکوئی پیسہ یامزدوری دو، بلکہ اس کابدلہ تو مجھ کو اللہ تعالیٰ دیں گے۔
حضرت لوط ؑ کی نصیحت کاان پر کوئی اثر نہ ہوا اور کہنے لگے کہ جس عذاب سے تو ہم کو ڈراتا ہے اگر تو سچا ہے تو ایک دن عذاب کو ہم پر لے آ۔
بچو! پھر کیا ہوا؟آخر خدا کاعذاب جوش میں آگیا، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو خوبصورت لڑکوں کی شکل میں حضرت لوط ؑکے مکان پربھیجا۔ حضرت لوط ؑنے لڑکوں کو دیکھا تو اس پر بہت غمگین ہوئے کہ یہ لڑکے میرے پاس مہمان آئے ہیں اور میری قوم کے لوگ ان کو پریشان کریں گے ،کہنے لگے: آج کادن میری مشکل کادن ہے۔ حضرت لوط ؑکی قوم نے جب خوبصورت لڑکوں کو ان کے گھر پر دیکھا تو دوڑتے ہوئے آئے، کیوں کہ یہ لوگ پہلے ہی سے بُرے کام کرتے تھے۔ حضرت لوط ؑنے ان سے کہا کہ اے میری قوم! خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے بارے میں میری عزت خراب نہ کرو، تم میری لڑکیوں(میری لڑکیوں سے مراد اس قوم کی لڑکیاں ہیں، کیوں کہ پیغمبر اُمت کے حق میں روحانی باپ ہوتا ہے) سے شادی کرلو۔ کیا تم میں کوئی بھی بھلے مانس نہیں رہے؟ وہ بولے کہ تم کو معلوم ہے کہ تمہاری بیٹیوں کی ہم کو ضرورت نہیں، جو کچھ ہم چاہتے ہیں وہ تم کومعلوم ہے۔
حضرت لوط ؑنے کہا کہ کاش! مجھ میں تمہارے مقابلہ کی طاقت ہوتی، یا میں کسی مضبوط قلعہ میں ہوتا۔ فرشتے جو خوبصورت لڑکوں کی شکل میں آئے تھے انھوں نے حضرت لوط ؑ کو اتنا غمگین دیکھا تو کہا: اے لوط! ہم تمہارے رب کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں، یہ لوگ آپ تک ہر گز نہیں پہنچ سکتے، آپ رات کے اندھیرے میں اپنے گھر والوں کو لے کر اس بستی سے چل دیں اور کوئی شخص پیچھے مڑکر نہ دیکھے،مگر اپنی بیوی کو چھوڑ دینا، کیوں کہ وہ کافر ہے اور جو آفت