٭… اللہ تعالیٰ ایک ہے اور وہی عبادت کے قابل ہے۔
٭… اس کی ذات میں اور اس کے کاموں میںکوئی شریک نہیں۔
٭… نہ اس کی کوئی اولاد ہے، نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔
٭… وہ آسمانوں اور ز مین کانور ہے۔
٭… وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
٭… اس کو نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ۔
٭… آسمانوں اور زمین میں جوکچھ ہے سب اسی نے پیدا کیا ہے ، بغیر اس کی مرضی کے کوئی اس کے سامنے کسی کی سفارش بھی نہیں کرسکتا ہے۔
٭… جو کچھ ہونے والا ہے اور جو کچھ ہوچکا ہے، سب اس کو معلوم ہے۔
٭… آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کے علم میں نہ ہو۔
٭… وہ اس کاانتظام کرنے سے تھکتا نہیں۔
٭… آسمانوں اور زمین میں جو چیز ہے وہ اس کی تعریف اور پاکی بیان کرتی ہے۔
٭… وہی پیدا کرتا ہے، وہی موت دیتا ہے اور وہی موت کے بعد قیامت کے دن پھر زندہ کریگا۔
٭… اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے، اس کی مرضی کے بغیر کوئی کچھ نہیں کرسکتا ۔
٭… جہاں کہیں ہم ہوتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔
٭… وہ ہمارے دلوں کی بات بھی جانتا ہے۔
٭… و ہی سب کو رزق دیتا ہے، جس کو چاہے تھوڑا، جسے چاہے بے حساب۔
٭… اس کے اختیار میں ہے جسے چاہے سلطنت دے، جس کی چاہے سلطنت چھین لے۔ جسے چاہے عزت دے، جسے چاہے ذلت دے، دین و دنیا کی سب بھلائیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔
٭… وہی اولاد دیتا ہے، جسے چاہے بیٹے دے اور جسے چاہے بیٹیاں دے، جسے چاہے دونوں دے اور جسے چاہے کچھ نہ دے۔
٭… وہ کسی کو بھلائی دینا چاہے تو کوئی اس کو بدل نہیں سکتا اور جسے تکلیف دینا چاہے اسے بدلنے والا بھی کوئی نہیں۔
٭… اسی نے آسمان ، سورج، چاند، تارے ، زمین اور ان کے درمیان جوکچھ ہے سب کو ہماری خدمت پر لگا دیا ہے۔