رحمت کی نظر نہ کرے گا۔
سنت ٹوپی:۔ سنت ہے کہ عمامہ اور صافہ کے نیچے ٹوپی رکھے۔ جس نے بغیر ٹوپی کے عمامہ باندھا اس نے سنت کے خلاف عمل کیا۔ اور جس نے بغیر ٹوپی کے اس طرح عمامہ باندھا کہ سر کُھلا رہا تو اس کی نماز مکروہ ہوگی۔ اس لئے ان معتبر مسائل کو یاد رکھو کہ دنیا و آخرت میں کام دینے والے ہیں۔
سنت لنگی:۔ کی یہ ہے کہ لنگی اوپر باندھو تہبند کے طریقہ سے تاکہ حضور اکرمﷺ کی سنت ادا ہو اور بے حد ثواب حاصل ہو۔ اور پھر تمہارے اور کافروں کے لباس میں بھی فرق رہے۔
سنت تکیہ:۔ یہ کہ اس میں کسی درخت کی چھال بھری ہو۔ اور اگر کھجور کی چھال بھری جائے تو بہت زیادہ بہتر ہے۔
سنت ضروری:۔ عورتوں کے لئے یہ ہے کہ ایسا کپڑا پہنیں کہ جس کی آستین ہاتھ تک آجائے اور جو عورتیں ایسا کرتہ پہنتی ہیں کہ اس کی آستین آدھے ہاتھ یعنی کہنی تک ہوتی ہے تو وہ سخت گنہگار ہوتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسا اور باریک کپڑا نہ پہنیں جس میں سے بدن نظر آئے۔ کیونکہ ایسی عورتیں قیامت کو ایسی حالت میں اُٹھائی جائیں گی کہ ان کے لئے لباس نہ ہوگا۔ ہمارے حضور اکرم ﷺ نے حدیث میں یہی مضمون فرمایا ہے۔ اے مسلمانو! یہ ضروری مسائل اپنے گھر میں سب عورتوں کو سنا دو۔
سنت انگشتری:۔ مرد کے لئے یہ سنت ہے کہ وہ ساڑھے چار ماشہ چاندی سے زیادہ انگوٹھی نہ پہنے اور سونے کی انگوٹھی مرد کے لئے بالکل حرام ہے، ہرگز نہ پہنیں۔ ہم نے بہت سے مردوں کو دیکھا ہے جو بہت زیادہ وزنی انگوٹھی پہنتے ہیں بلکہ دو دو تین تین چار چار انگوٹھیاں پہنتے ہیں، ایسا ہرگز نہیں چاہئے۔ یہ شعار صرف عورتوں کے لئے زیور زینت ہے مرد کو جائز نہیں ہے کہ ساڑھے چار ماشہ چاندی سے زائد انگوٹھی پہنے۔
سنّت بال :۔ جس شخص کے سر پر بال ہوں اس کو چاہئے کہ بالوں کو دھویا کرے اور کنگھا کرتا رہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ روزانہ سر میں اور ڈاڑھی میں کنگھا نہ کرے بلکہ ایک دن درمیان میں چھوڑ کر تیسرے دن کیا کرے۔
سنت خضاب:۔ چاہئے کہ جس کی داڑھی کے بال سفید ہوں وہ مہندی اور تیل کے ساتھ خضاب کرے اور بالکل سیاہ خضاب نہ کرے کہ یہ مکروہ ہے۔
سنت مونچھ و داڑھی:۔ مسنون یہ ہے کہ مونچھ نہ بڑھائی جائے اور داڑھی کو بقدر ایک مٹھی اور اس سے ہرگز کم نہ کرے اور داڑھی کا کٹوانا اور منڈوانا سخت حرام ہے ۔ اﷲتعالیٰ سب مسلمانوں کو بچائے۔ آمین
سنت مہندی:۔ عورتوں کو مہندی لگانا سنت ہے۔ یہ مضمون بہت پختہ اور صحیح