۔ صرف صاف اور مکلّف لباس وغیرہ رکھنا کچھ مذموم نہیں۔ بلکہ در صورتِ مقدور و طاقت یہ مستحب و پسندیدہ ہے داخلِ تکبر نہیں۔البتہ دوسروں کو ذلیل یا اُن کے لباس وغیرہ کو حقیر سمجھنا اور اپنے دل میں بڑائی کا خیال لانا نہایت معیوب و حرام ہے۔ نیز حد سے زیادہ زینت میں مصروف رہنا اور فضول خرچی کرنا بھی معصیت میں داخل ہے۔
:۔ ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس کے دل میں ذرّے کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہو سکے گا۔ ایک شخص نے عرض کیا کہ بعض آدمیوں کو محبوب ہوتا ہے کہ اُن کا کپڑا بھی اچھّا رہے ، جُوتا بھی عُمدہ ہو (کیا یہ بھی تکبّر ہے) آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ جمیل ہے جمال (خوبصورتی وصفا ئی) کوپسند کرتا ہے ( پس اِن امور کو تکبر نہ سمجھنا چاہئے )بلکہ حق بات سے (زبردستی براہ نخوت) انکار کرنا اور لوگوں کو ذلیل حقیر سمجھنا تکبر ہوتا ہے( مسلم)
۸۶:۔ اگر کرتا اور پاجامہ دونوں کو ایک وقت پہننا منظور ہو تو پہلے کس کو پہنے؟
۔ جس کو چاہے پہلے پہن لے ہر طرح جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ کُرتا یا قمیض وغیرہ پہلے پہنے اور پاجامہ پیچھے پہنے۔
:۔ ابورہمؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ انبیاء کے لباس پہننے کے طریقوں میں سے یہ ہے (کہ قمیض یعنی کرتا وغیرہ) کو پاجامہ سے پہلے پہنے (طبرانی)
۸۷:۔ کہتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ کے زمانہ مبارک میں سب لوگ تہبند استعمال کرتے تھے پس آج کل جو پاجامہ عموماً پہنا جاتا ہے یہ تہمت بدعت ہوگا یا نہیں؟
۔ بدعت اور ناجائز نہیں کیونکہ آنحضرتﷺ سے اگرچہ پاجامہ استعمال فرمانا ثابت نہیں اور آپ کے پاجامہ پہننے کی نسبت جو روایت ہے اس کو علماء نے موضوع کہا ہے لیکن آپ نے پاجامہ خریدا ہے اگر ناجائز ہوتا تو آپﷺ خرید نہ فرماتے۔
:۔ سعید بن قیسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ ہمارے یہاں تشریف لائے اور ایک پاجامہ کی قیمت چُکائی ( یعنی قیمت طَے کر کے خرید لیا)(ترمذی۔ ابن ماجہ۔ ابوداؤد)
۸۸:۔ میدانِ جنگ کے لئے کوئی خاص کپڑا مقرر کر لینا کہ اکثر اسی کو پہن کر جائیں درست ہے یا نہیں؟
۔ بلاشبہ درست ہے۔
:۔ ابوبکرؓ کی صاحبزادی اسماء نے ایک دفعہ ریشمی