انگلیاں چاٹ لے کہ اس میں بہت بڑا ثواب ہے۔
سنت لقمہ:۔ اگر کسی کے پاس سے اس کا لقمہ گر گیا ہو تو اس کو اٹھا کر کھا لے اور اس کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے۔
سنت سرکہ:۔ جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن کا محتاج نہیں، سرکہ کا کھانا سنت ہے۔
سنت غلہ:۔ سنت ہے کہ گندم میں کسی قدر جَو ملا کر کھائے مثلاً پانچ سیر گندم میں آدھ سیر یا پاؤ سیر جَو شامل کر لے تاکہ سنت کا ثواب حاصل ہو۔
سنتِ گوشت:۔ گوشت کھانا سنت ہے۔ ہمارے نبی جی ﷺ نے فرمایا ہے کہ گوشت دنیا وآخرت کے کھانوں کا سردار ہے۔
سنت برتن:۔ چاہئے کہ برتن کو صاف کر لے اور چاٹ لے ۔ اگر اس سنت کو ادا کرے گا تو بے حد ثواب پائے گا۔ اور پیالہ اور برتن اس شخص کے لئے مغفرت کی دعا کرے گا۔
سنت شکر:۔ اور چاہئے کہ کھانے کے بعد اوّل اپنے مولا کا شکر ادا کرے اور
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا ھٰذَا
سنتِ شربت:۔ پینے کی سنت یہ ہے کہ دائیں ہاتھ میں لے کر پئے۔ اور ایک سانس میں پیتا ہوا نہ چلا جاوے۔ بلکہ چاہئے کہ تین سانس میں دم لے کر پئے اور شکر بجا لائے۔
طریقہ:۔ اور چاہئے کہ کھانے میں عیب نہ نکالے اور بُرا نہ کہے۔ اگر پسند نہ آوے تو اس کو چھوڑ دے، کیونکہ حضورانور ﷺ کی یہی عادت تھی۔
لباس اور کپڑے کی سنّتیں
سنتِ رنگ:۔ ہمارے حضرت کو سفید کپڑا پسند تھا۔ لیکن آپ سے سیاہ رنگ کا کپڑا پہننا بھی ثابت ہے۔
سنت عمامہ:۔ سیاہ رنگ کا عمامہ یعنی صافہ باندھنا مستحب ہے۔ اور ایک ہاتھ یا اس سے زیادہ مقدار شملہ چھوڑنا مسنون ہے۔
سنت پہننے کی:۔ سنت ہے کہ جوتا پہلے دائیں پاؤں میں پہنے۔
سنت نیا کپڑا:۔ یعنی نئے کپڑے کی سنت یہ ہے کہ اس کو پہن کر دعا پڑھے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانَا ھٰذَا
سنتِ تہہ بند:۔ یہ ہے کہ لنگی ،تہبند، یا پائجامہ ٹخنے کے اوپر رہے، نیچے ہرگز نہ لٹکائے۔ اﷲتعالیٰ اس فعل سے نہایت سخت غصّہ ہوتے ہیں اور رسول اﷲﷺ نے فرمایا ہے کہ تہہ بند یا پائجامہ کو ٹخنے سے نیچے لٹکانے والے پر اﷲتعالیٰ