رہتا ہے یا نہیں؟
۔ بُھول کر کھانے پینے سے روزے میں کسی قسم کا خلل نہیں ہوتا البتہ یاد آنے کے ساتھ فوراً ہی چھوڑ دے جو کچھ منہ میں ہو اُس کو بھی گرا دے اور روزہ تمام کر لے۔
:۔ ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص روزہ دار ہو اور بُھول کر کھا لے یا پی لے وہ اپنے اسی روزے کو تمام کرلے (کیونکہ روزہ فاسد نہیں ہوا بلکہ) خدا تعالیٰ نے اس کو کھلا پلا دیا۔ (مسلم۔ ابن ماجہ۔ ترمذی۔ ابوداو‘د)
۴۷:۔ اگر کسی نے پان وغیرہ یا کھانے کی تواضع کی یا دعوت کرنے لگا تو ایسے موقعہ میں اپنے روزہ کو ظاہر کر دینے سے رِیا ہوگا یا نہیں؟ اور ثواب کچھ کم تو نہ ہوگا؟
۔ اس قسم کی ضرورت میں اظہار سے ثواب کم نہیں ہوتا نہ یہ ریا میں داخل ہے۔ اگر نفل روزہ ہو تواس کو دعوت و تواضع کے عذر سے افطار کرلینا بھی جائز ہے۔ البتہ قضا اس کی لازم ہوگی۔
:۔ ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی تم میں سے کھانے کی طرف بلایا جائے اور روزہ دار ہو تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں (مسلم۔ ابوداو‘د۔ ترمذی)
:۔ عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک روز میں اور حفصہ رضی اﷲ عنہا (عمر رضی اﷲ عنہ کی صاحبزادی، آنحضرت ﷺ کی زوجہ) روزے سے تھیں۔ ہمارے لئے کھانا آیا (یعنی کسی نے بھیج دیا) جس کی ہم کو رغبت ہوئی۔ ہم نے اس میں سے کھا لیا۔ جب آنحضرت ﷺ تشریف لائے تو حفصہ رضی اﷲ عنہا نے جو اپنے باپ کی بیٹی تھیں (یعنی جیسے اُن کے باپ تیز اور جری تھے ایسی ہی یہ تھیں) مجھ سے آگے بڑھ کر (یعنی میرے بولنے سے پہلے ہی) عرض کیا کہ یا رسول اﷲ! ہم دونوں روزہ دار ہیں اور ہم کو ایک ایسا کھانا مِل گیا جس کی ہم کو رغبت ہوئی(پس اب کیا کرنا چاہئے) آپ نے فرمایا کہ اس کے عوض میں ایک دن روزہ رکھ لینا (ترمذی)
حج بیتُ اﷲ
۴۸:۔ اگر چھوٹی عمر کے ناسمجھ بچے حج میں ساتھ جائیں تو ان کا حج بھی ادا ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اور بعض افعالِ حج جو ان سے نہ ہوسکیں وہ کیسے ادا کئے جائیں؟
۔ بچوں کا حج ادا ۱؎ہوجاتا ہے۔ اور ماں باپ کو بھی اجر ملتا ہے۔ جو افعال وہ خود نہ کر سکیں ان کے ماں باپ کر دیں۔ مثلاً لبّیک انکی طرف سے پکار دیں، جس جگہ پتھر مارے جاتے ہیں وہاں ان کی طرف سے پتھر