اور صرف احادیث مرفوعہ ہی لی گئی ہیں۔ بعض مسائل کے جواب میں کئی کئی احادیث کو فضول نہ سمجھئے بلکہ غور و تأمل فرمائیے تاکہ غریب مؤلف نے جس مصلحت اور فائدہ کے لئے چند احادیث کو جمع کیا ہے خیال میں آکر طبیعت محظوظ ہوجائے۔ تمام مسائل اور عام احادیث کو نہیں لیا گیا۔ اس کی گنجائش تو صدہا کتابوں میں بھی نہ ہوگی بلکہ وہی احادیث اور مسائل جمع کئے گئے جن میں بہت دلچسپی اور جدت ہے تاکہ مطالعہ کرنے والوں کا دل بھی نہ گھبرائے اور عام ترجمہ احادیث دیکھنے سے جو غلط فہمی کا بڑا اندیشہ لگا رہتا ہے حدیث کے ساتھ مسائل فقہ ہونے سے وہ بھی پاس نہ آئے۔ مفید عام بنانے میں احقر نے کوتاہی نہیں کی۔ آئندہ نفع دینا اور قبول فرمانا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔
اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ وَمَا تَوْفِیْقِیْ اِلَّا بِاللّٰہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْہِ اُنِیْبُ ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ ، وَاِلَی اللّٰہِ الْمَصِیْرُ ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔
ایمان کی باتیں
۱:۔ خدا تعالیٰ پر صرف اگر کوئی شخص ایمان لاکر توحید کا قائل ہو جائے اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم پر ایمان نہ لائے اور آپﷺ کو نہ مانے تووہ بھی مسلمان سمجھا جائے گا یا نہیں؟
:۔ جب تک جناب سرور کائنات محمد ﷺ پر ایمان نہ لائے اور آپ کی تمام باتوں کی تصدیق اور آپ کی محبت دل میں نہ آجائے ہرگز مسلمان نہیں ہوسکتا۔
:۔ علیؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص مُسلمان نہیں ہوسکتا جب تک کہ چار چیزوں پر ایمان نہ لائے ( دل