(یعنی پوشیدہ اور چھوٹا شرک) سمجھا جائے گا یا کچھ دوسرا حکم ہے؟
۔ یہ ریا نہیں اور نہ اس میں کچھ گناہ ہے۔ بلکہ دوچند اجر ملتا ہے۔ بشرطیکہ نیت خالص ہو۔ اگر عمداً کسی ایسے موقعہ پر عبادت کی کہ کوئی دیکھ لے یا ایسی تدبیر نکالی کہ وہ عملِ خیر لوگوں میں شہرت پاجائے تو یہ صاف ریا ہوگا۔ جس کو حدیث میں شرکِ اصغر فرمایا گیا ہے۔
:۔ ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ ﷺ! میں بعض دفعہ عمل (خالص نیت سے) کرتا ہوں۔ اور کسی طرح لوگوں کو اس کی اطلاع ہوجاتی ہے تو میرے دل کو یہ بات بہت بھلی معلوم ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تم کو دو اجر ملیں گے ۔ ایک ظاہر کا ثواب، ایک پوشیدہ عمل کا۔ (ابن ماجہ و ترمذی)
۷:۔ سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟
۔ بلا استحقاق کسی کو قتل کرنا، جھوٹی گواہی دینا، ماں باپ کو ستانا، جہاد میں سے بھاگ جانا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، کسی کو جُھوٹی تہمت لگانا، زِنا کرنا بہت بڑے گناہ ہیں۔ اور سب سے بڑا گناہ خدا تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ہے۔
:۔ انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا کہ سب سے بڑا گناہ خدا کے ساتھ شرک کرنا ہے( اس کے بعد) کسی کو قتل کرنا( اس کے بعد) ماں باپ کو ستانا (اس کے بعد ) جھوٹی گواہی دینا۔ (بخاری شریف)
۸:۔ سُنا ہے کہ آخر زمانے میں علم اٹھا لیا جائے گا۔ یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اور علم کس طرح اُٹھے گا؟
۔ یہ صحیح ہے قربِ قیامت میں علم اٹھ جائے گا اور اس کی یہی صورت ہے کہ رفتہ رفتہ علماء مرتے چلے جائیں گے۔ نہ علم رہے گا نہ کوئی علم والا۔ چنانچہ علماء حقّانی کا اُٹھنا عرصہ سے شروع ہوگیا ہے۔
:۔ عمرو بن العاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اﷲ تعالیٰ علم کو اس طرح نہیں اُٹھائے گا کہ اس کو (لوگوں کے دلوں سے) نکال لے۔ بلکہ علماء کو موت دے کر علم کو اٹھا لے گا۔ (رفتہ رفتہ) جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے، ان سے مسئلے پوچھے جائیں گے۔ وہ بتلا کر خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے( ترمذی شریف)
وضو اور غسل ،طہارت و نجاست
۹:۔ اگر کسی وقت پانی کی قلّت کی وجہ سے یا کسی ضرورت سے وضو کے تمام اعضاء کو صرف ایک مرتبہ دھولے تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
۔ صرف ایک ایک مرتبہ دھونے سے بھی وضو پورا