تھا اُسی نے دوسرے کو دے ڈالا۔ مگر ہاں عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ جب چاہے اپنی دی ہوئی اجازت واپس لے لے ۔ یعنی اب آئندہ سے اپنی باری اُس کو نہیں دیتی میرے نمبر میں میرے پاس رہا کرو۔
:۔ عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ سودہ رضی اﷲ عنہا جب بوڑھی ہوگئیں تو عرض کیا کہ یا رسول اﷲ! (ﷺ) میں نے اپنی باری عائشہ رضی اﷲ عنہا کو بخش دی۔ (اس کے بعد) رسول اﷲ ﷺ عائشہؓ کے حصّے میں دو روز لگاتے تھے ایک خود عائشہؓ کا دن اور ایک سودہؓ کی باری کا دن (بخاری۔ مسلم۔ ابن ماجہ۔ ابوداو‘د۔ ترمذی بہ تغیر)
۵۹:۔ حالتِ حیض میں خاوند کو عورت کے پاس لیٹنا اور اس کے بدن کو ہاتھ لگانا جائز ہے یا نہیں؟
۔ ایّام حیض میں صرف صحبت حرام ہے۔ ناف سے زانو تک بدن چھوڑ کر باقی کو چُھونا اور مَس کرنا نیز اُس کے ساتھ لیٹنا، بدن ملا ناسب اُمور جائز ہیں۔
:۔ زید بن اسلم رضی اﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اﷲ ﷺ سے دریافت کیا کہ حالتِ حیض میں مجھ کو میری زوجہ سے کونسی باتیں حلال ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس کے تہمد (پاجامہ) کو باندھ کر اوپر کے بدن سے تم کو اختیار ہے ۔ (مؤطا)
:۔ انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ کے صحابہ نے آپ سے دریافت کیا کہ حالتِ حیض میں عورتوں سے کیا معاملہ چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ جماع کے سوا ۱؎سب کچھ کرو۔ (یعنی لیٹنا ، بیٹھنا، بوسہ وغیرہ ، کھانا پینا سب امور جائز ہیں۔ یہ ایک طویل حدیث کا ٹکڑا ہے) (مسلم۔ ابوداو‘د۔ ابن ماجہ)
۶۰:۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد اس کے کان میں اذان کہنے کا دستور ہے ۔ اس میں کچھ ثواب ہے یا نہیں؟
۔ بِلاشبہ دائیں کان میں اذان اور بائیں میںتکبیر کہنا باعثِ ثواب اور مسنون و مستحب ہے۔
:۔ ابورافع رضی اﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جب فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے بطن سے حسن بن علی تولد ہوئے تو میں نے رسول اﷲ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے ان کے کان میں نماز کی اذان پڑھی۔ یعنی وہی معمولی اذان جو نماز کے لئے پکاری جاتی ہے (ترمذی و ابوداو‘د)
۶۱:۔ لڑکے کے عقیقہ میں صرف ایک بکری بھی کافی ہوسکتی ہے یا دو جانور ہونا اور نَر ہونا بھی ضروری ہے؟
۔ لڑکے کے لئے کچھ نَر کی ضرورت اور تخصیص نہیں بلکہ نَر ومادہ برابر ہیں۔ البتہ لڑکوں کے عقیقہ میں بہتر یہ ہے کہ دو جانور ہوں۔