جھاڑو تو بہت ثواب پاؤ۔ کیونکہ یہ حدیث کا مضمون اور سنت کا طریقہ ہے۔ (فدا ہو ہمارا جان اور مال سنت کے طریقہ پر)اے اﷲ! ہمیں سنت کے طریقہ پر زندہ رکھ اور سنت کے طریقہ پر موت دے اور ہم کو نیک کاموں کے ساتھ اُٹھا۔
سنتِ خواب:۔ اور جب تم سونے کا ارادہ کرو تو کچھ قرآن پاک کی سورتیں پڑھو۔ مثلاً آیۃ الکرسی اور چاروں قُل اور الحمد شریف اور درود شریف۔ اور تم سے زیادہ نہ ہوسکے تو ایک دو سورت ضرور پڑھو کہ یہ دنیا و آخرت کی نیک بختی کا سبب ہے۔ اور اگر خواب میں کوئی بات نظر آوے تو اعوذ باﷲ پڑھو اور کروٹ بدلو اور اگر کسی کو خواب میں ڈر جانے کا مفصل حال دیکھنا ہو تو ہمارا رسالہ تعبیر صادق یعنی خواب نامہ حدیث شریف ملاحظہ کرے کہ اس میں بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ اور بہتر ہے کہ پہلے آمَنْتُ بِاللّٰہِ اور کلمہ شریف پڑھے اور باوضو ہو کر سووے۔
کھانے اور پینے کی سنتیں
سنّت یَد:۔ یعنی کھانے سے پہلے ہاتھ کا دھونا بہت ثواب کا سبب ہے اور سنت ہے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونا مستحب و مسنون ہے۔
سنت دسترخوان:۔ سنت ہے کہ کوئی دسترخوان کپڑے یا چمڑے کا بچھا کر کھائے اور اگر چمڑے کا دستر خوان ہو تو بہت ہی عمدہ اور مسنون ہے۔
سنت بسم اﷲ:۔ یہ بہت بڑی اور ضروری سنت ہے۔ اگر بسم اﷲکہہ کر نہ کھایا تو شیطان شریک ہوجاتا ہے اور کھانا بے برکت ہوجاتا ہے۔ اگر شروع میں بسم اﷲکہنا یاد نہ رہے تو جس وقت یاد آجائے تو اسی وقت کہے تاکہ کھانے میں برکت ہو۔
سنت شریک:۔ اگر کئی آدمی ساتھ کھانے والے ہوں تو لازمی ہے کہ ہر ایک شخص اپنے آگے سے کھائے۔ اور اگر کھانے کی کئی قسم کی چیزیں ملی ہوئی ہیں تو جائز ہے کہ جس طرف سے چاہے کھاوے۔ اور جو شخص تنہا کھاتا ہے تو اس کے لئے بھی یہی سنت ہے کہ بیچ میں سے نہ کھاوے اس لئے کہ بیچ میں برکت نازل ہوتی ہے۔
سنت جلوس:۔ بیٹھنے کی سنت یہ ہے کہ دونوں گھٹنے کھڑے کر کے بیٹھے ۔ یعنی اُکڑو بیٹھ کر کھانا کھاوے۔ یا ایک پاؤں بچھائے رکھے اور ایک کو کھڑا رکھے اور کھانے کیلئے مربع بیٹھنا یعنی چوک مار کر بھی بلا ضرورت نہ کھانا چاہئے (کذا فی الاربعین)
سنت ہاتھ:۔ کھانے پینے کیلئے داہنا ہاتھ لگانا چاہئے۔ اور اگر دوسرے ہاتھ سے کھانے کی عادت پڑ گئی ہو تو اس کو چھوڑ دے اور داہنے ہاتھ سے کھانا شروع کر دے اور کھانے کے بعد چاہئے کہ جو کچھ دانا گرا ہو اس کو اُٹھاکر کھا لے اور اپنی