کو دوسری رکعت میں پڑھے تو نماز میں کچھ نقصان آتا ہے یا صحیح و درست ہوجاتی ہے؟
۔ فرض نماز میں عمداً ایسا کرنے سے کسی قدر کراہت آجاتی ہے۔ اگر بُھول کر ایسا ہوگیا یا ایک سُورت کے سوا دوسری یاد نہیں تو مکرر وہی سورت پڑھنا مکروہ نہیں۔ نفل نماز میں عمداً ایسا کرنا بھی مکروہ نہیں۔
:۔ معاذ بن عبد اﷲ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ جہینہ کے ایک شخص نے مجھ سے بیان کیا کہ مَیں نے رسول مقبول ﷺ کو صبح کی نماز میں دونوں رکعتوں میں سورئہ اِذَا زُلْزِلَتْ پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ معلوم نہیں آپ بھول گئے تھے یا عمداً ایسا کیا تھا۲؎ (ابوداو‘د)
۲۰: سجدے میں جانے کے وقت اوّل ہاتھ زمین پر رکھے یا زانو پر اور اُٹھنے کے وقت کس کو پہلے اُٹھائے۔
۔ پہلے زانو رکھے ۔ اس کے بعد ہاتھ ۔ اور اُٹھنے کے وقت اوّل ہاتھ اُٹھائے پھر زانو۔
:۔ وائل بن حجر رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ جب سجدہ کرتے تو ہاتھوں سے پہلے زانو زمین پر رکھتے اور جب اُٹھتے تو ہاتھوں کو زانوں سے پہلے اٹھاتے۔ (ترمذی ونسائی وابو داو‘د)
۲۱:۔ جیسے مرد کو فرض نماز باجماعت پڑھنے سے پچیس (۲۵)یا ستائیس(۲۷) نماز کا ثواب حاصل ہوتا ہے ، عورتوں کے لئے بھی یہی ہے یا کچھ کم ؟
۔ عورتوں کے لئے بالکل اس کے برعکس معاملہ ہے۔ ان کو جماعت سے نماز پڑھنے میں جس قدر ثواب مِلتا ہے علیحدہ اور تنہا پڑھنے میں اس کا پچیس (۲۵) گنا ثواب دیا جاتا ہے۔ وہ جہاں تک تنہائی اور مکان کے گوشہ میں نماز پڑھیں زیادہ اجر ہوگا۔ یہاں تک کہ مکان کے صحن میں نماز ادا کرنے سے اتنا ثواب اور فضیلت نہ ہوگی جس قدر مکان کے دالان اور کوٹھے میں حاصل ہوتی ہے ۔ اور اگر دالان کے بھی کونے اور گوشہ میں گُھس کر پڑھیں تو اور بھی زیادہ اجر اور فضیلت پائیں۔
:۔ عورت جس نماز کو تنہا پڑھے بہ نسبت جماعت میں پڑھنے کے اُس (بِلا جماعت پڑھی ہوئی) نماز کی فضیلت پچیس(۲۵) درجہ زیادہ ہے۔ (مسند الفردوس للدیلمی)
:۔ابن مسعود رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہے کہ عورت کی نماز مکان کے اندر (یعنی دالان وغیرہ میں ) بہتر ہے بہ نسبت صحن میں پڑھنے کے اور اس کی نماز مکان کے گوشہ میں بہتر ہے بہ نسبت مکان (یعنی دالان وغیرہ) کے (مطلب یہ ہے کہ جس قدر اندر اور پردے میں ہوتی جائے ثواب بڑھتا جائے گا) (ابوداو‘د)