لیکن جانماز وغیرہ پر بھی بِلاکراہت و مذمّت صحیح و درست ہے۔ خواہ وہ جانماز کپڑے کی قسم سے ہو یا کسی گھاس وغیرہ سے بنی ہو۔
:۔ انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ خُمرہ ۱؎(یعنی چھوٹے مصلّے ) پر نماز پڑھا کرتے تھے (طبرانی فی الکبیر والاوسط)
:۔ میمونہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نماز پڑھتے رہتے تھے اور میں آپ کے برابر لیٹی رہتی تھی حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔ اور اکثر آپ کا کپڑا (یعنی دامن یا پلّہ اسی نماز کی حالت میں ) مجھ پر گر جاتا تھا۔ اور آپ خمرہ (یعنی چھوٹے مصلے) پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ (ابوداو‘د ، بخاری و طبرانی بروایت انسؓ)
:۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ بوریئے اور دباغت دیئے ہوئے پوستین پر نماز پڑھ لیتے تھے (ابوداو‘د)
۳۲:۔ اگر کسی شخص کی کوئی معمولی عبادات اور وظیفہ اتفاقیہ رات کو قضا ہوجائے تو اس کی کوئی ایسی تدبیر ہوسکتی ہے کہ عند اﷲ قضا نہ شمار ہو بلکہ ادا ہوجائے۔
۔ اس کی نہایت عُمدہ تدبیر یہ ہے کہ اگلے روز دوپہر سے پہلے پہلے اس عبادت اور وظیفہ کو پُورا کرے وہ بالکل ایسا ہی اثر اور ثواب رکھے گا جیسا کہ وقت پر ادا ہونے میں ہوتا ہے۔
:۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ فرماتے تھے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہے کہ رات کو اپنا پورا وظیفہ یا کسی قدر پڑھنے سے پہلے جس شخص کی آنکھ لگ جائے اگر وہ اس کو (اگلے روز) فجر اور ظہر کی نماز کے وقت کے درمیان میں پڑھ لے تو اُس کا ویسا ہی ثواب لکھا جاتا ہے کہ گویا اُس نے رات ہی کو پڑھا ہے۔(مؤطا و ترمذی و نسائی وابوداو‘د ومسلم)
۳۳:۔ زوجہ اپنے خاوند سے پوچھے کہ آج دیر کر کے کیوں باہر سے آئے ہو تو جائز ہے یا نہیں؟
۔ جائز ہے بشرطیکہ تہذیب سے سیدھی طرح پوچھے۔ یہ نہیں کہ اس کے پیچھے پڑ جائے آج کہاں مر گیا تھا کیا ہوگیا تھا۔
۳۴:۔ عشاء کی نماز کے بعد قرآن شریف سننا جائز ہے یا نہیں؟
قرآن مجید ذکر الٰہی وعظ ودرس وغیرہ نیک باتیں عشاء کے بعد جائز ہیں۔ لیکن دنیا کے جھگڑے اور باتیں اورقصہ کہانی عشاء کے بعد جائز نہیں، بہت مکروہ ہے۔
۳۵:۔ عورت کو نامحرم مر د سے قرآن شریف سُننا جائز ہے یا نہیں؟
۔پڑھنے اور سننے والے دونوں نیک ہوں اور فتنہ فساد