سنت۵:۔جس شخص کو اﷲتعالیٰ فرصت دے اس کو چاہئے کہ دوپہر کو تھوڑی دیر لیٹ جائے۔ یہ ضروری نہیں کہ سووے بلکہ لیٹ جانا کافی ہے اگرچہ نیند نہ آوے۔
رات کی سنتیں
سنّت اطفال:۔ جب شام ہوجاوے اس وقت سے بچوں کو روک لو۔ یعنی گھر سے باہر نہ نکلنے دو۔ اس لئے کہ حدیث شریف میں ہے کہ رات کے وقت شیطان کا لشکر پھیلتا ہے۔
سنت مکان:۔ جب رات کو عشاء کے بعد گھر میں آؤ تو گھر کا دروازہ زنجیر یا ٹٹی سے بند کرلو۔
سنت گفتگو:۔ عشاء کے بعد طرح طرح کے قصّے کہانی مت کہو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ صبح کی نماز قضا ہوجائے۔ بلکہ سو جانا چاہئے۔ البتہ اگر کوئی شخص بعد عشاء نصیحت کی باتیں سنائے یا نیک لوگوں یعنی انبیاء ،اولیاء کا ذکر سنائے یا کوئی پیشہ والا شخص اپنا کام کرے تو کوئی حرج نہیں۔
سنتِ چراغ:۔ جب رات کو سونے لگو تو چراغ ، لالٹین یا بجلی بند کردو۔ کیونکہ اس میں بڑا اندیشہ ہے۔ دیکھو اس طرح سنّت کا ثواب بھی ہوگا اور حفاظت بھی رہے گی۔ اسی طرح چولہے میں جو آگ ہو اس کو یاتو بجھا دو یا راکھ وغیرہ سے دبا دو، کھلی نہ چھوڑو۔
فائدہ:۔ حقہ پینا تمام علماء کے نزدیک مکروہ ہے کیونکہ منہ میں بدبو پیدا کرتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ اس کا پینا چھوڑ دیا جائے اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے چھوڑ نہیں سکتے تو چاہئے کہ حقہ کو تازہ کرتے رہیں اور پانی تبدیل کرکے دھوتے رہیںکئی بار، تاکہ پانی نجس نہ ہو۔ نجس اور گندے حقے کا پینا حرام ہے۔ دوسری بات یہ ضروری ہے کہ سونے کے وقت حقہ اپنے سے دور رکھیں اور مسواک کریں اور منہ دھو کر سوئیں۔ حقہ پیتے ہوئے نہ سوئیں کیونکہ اس میں جان کا بھی نقصان ہے اور دین کا بھی۔ کیا تم نے ان لوگوں کا حال نہیں سنا جو جل گئے اسی حقہ کے شوق میں۔ اور یاد رکھو کہ یہ بات بہت کام کی ہے اور غفلت کو چھوڑ دو۔
سنتِ برتن:۔ سونے سے پہلے تمام برتنوں کو ڈھانپ دو اور کوئی برتن کھلا نہ رہنے دو۔ کیونکہ اس سے وبا کا اثر ہوتا اور شیطان راہ پاتا ہے۔ اور یاد رکھو کہ اگر چھپانے اور ڈھانپنے کے لئے کچھ بھی نہ ملے تو کوئی لکڑی ہی لے لو اور بسم اﷲکہہ کر برتن پر رکھ دو کیونکہ فرمان واجب اطاعت رسول اﷲﷺ کے یہی کافی ہے۔
سنتِ بستر:۔ اگر سونے سے پہلے بستر کو کپڑے اور تہہ بند کے کنارے سے