اس کو بھی نکال ڈالا اور عرض کیا کہ حضرت پھر کس چیز کی انگوٹھی بناؤں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چاندی کی بناؤ مگر ایک مثقال سے کم رکھنا ( ابوداؤد)
:۔ مسلم بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا ہے کہ جس ہاتھ میں لوہے کی انگوٹھی ہو خدا تعالیٰ اُس کو کبھی پاک نہ کیجیو۔ بد دعا ہے یعنی کبھی اس کو آگ سے نہ بچائیو۔(طبرانی)
۹۱:۔ ناک کان اگر کٹ جائے اور سونے چاندی کا بنائے یا دانتوں کو سونے چاندی کے تار سے باندھ لے تو جائز ہے یا نہیں؟
۔ ناک سونے اور چاندی دونوں کی جائز ہے ۔ دانتوں کو باندھنا امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک چاندی سے جائز ہے سونے سے جائز نہیں۔
عرفجہ بن سعدؓ فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت۱؎ میں کلاب کی لڑائی میں میری ناک کٹ گئی تھی ۔ میں نے ایک چاندی کی ناک لگائی تھی اس میں بدبو آنے لگی تو رسول مقبولﷺ نے مجھ کو سونے کی ناک بنا لینے کا ارشاد فرمایا (ترمذی، ابوداؤد، نسائی)
ٌ۹۲:۔ بندوق یا تلوار پر خوبصورتی کے لئے کسی جگہ چاندی لگالینی جائز ہے یا نہیں؟
جائز ہے، بشرطیکہ ہاتھ سے پکڑنے کی جگہ یعنی قبضہ وغیرہ جو ہاتھ میں پکڑا جاتا ہے اُس پر چاندی نہ لگائی جائے۔
حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ کی تلوار کا قبیعہ۲؎ چاندی سے بنا ہوا تھا۔ (ابوداؤد و ترمذی)
۹۳:۔ سنا ہے کہ مرد کوجیسے داڑھی منڈانا حرام ہے ، ایسے ہی عورت کو سر منڈانا حرام ہے۔ یہ صحیح ہے یا غلط؟
۔ واقعی صحیح ہے ، جیسے مرد کو داڑھی رکھنا ضروری ہے اسی طرح عورت کو بال رکھنا لازم ہے۔ البتہ اگر زیادہ بڑھ جائیں تو کسی قدر کم کرا دینا جائز ہے اور چھوٹی لڑکیوں کا سر منڈا دینا بھی۔
علی رضی اﷲعنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے عورتوں کو سر منڈانے سے منع فرمایا ہے (نسائی و ترمذی)
عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اﷲﷺ کی ازواج اپنے سر کے بالوں میں سے اتنے قطع کر دیتی تھیں کہ گویا وفرہ ہوجاتے تھے (وفرہ ان بالوں کو کہتے ہیں جو کان کی لَو تک آجائیں) مطلب یہ ہے کہ چھوٹے معلوم ہوتے تھے، یہ نہیں کہ صرف کان ہی تک رہ جائیں۔ (ابوداؤد، نسائی، مسلم)
۹۴:۔ سینہ اور پُشت وغیرہ پر جو بال نکل آتے ہیں اُن کو مونڈنا اور صاف کر دینا جائز ہے یا باقی رکھنا ضروری ہے اور زیرِ ناف وغیرہ کے بال اگر کسی انگریزی دوا یا ہڑتال وغیرہ سے صاف کر دیئے جائیں تو درست ہے یا نہیں؟