کہ بندہ دوزخی لوگوں کے عمل کئے جاتا ہے اور واقع میں جنّتی ہوتا ہے اور جنتی لوگوں کے عمل کرتا رہتا ہے مگر ہوتا ہے دوزخی (موجودہ حالت کے اعمال کا اعتبار نہیں) صرف خاتمہ کے اوپر اعمال کا اعتبار ہے (نیک عمل بھی اسی کے کار آمد اور قابلِ قبول ہوں گے جس کا خاتمہ بخیر ہوا) (بخاری شریف)
خاتمۃ الطبع
لِلّٰہِ الْحَمْدُ عَلٰی اِحْسَانِہٖ کہ یہ مجموعہ احادیث نبوی ﷺ اس ناکارہ گنہگار کے قلم سے مُرتّب ہوا یا ارحم الراحمین یہ خاکسار تیرے ساتھ حُسن ظن رکھتا ہے، اپنے معاصی کو دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہوا جاتا ہے، گناہوں کے وبال اور تیرے عذاب سے ڈرتا ہے مگر تیری رحمت سے اُمید اور بھروسہ ہے تو اس کا بھی خاتمہ بخیر فرما دے اور اس رسالہ کے ناظرین کو احادیثِ نبویہ کی محبت دے کر انجام بخیر فرما بحرمۃ سیدنا محمد صلی اﷲعلیہ وآلہ واصحابہ اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمین
فقیر سید اصغر حسین عفی عنہ
اللہم اغفر لکاتبہ ولمن سعی فیہ بالطبع والتصحیح والنشر والتوزیع ولوالدیہم ولاقاربہم وتقبل منا ھذہ العجالۃ النافعۃ وانفع بھا المسلمین بحرمۃ سید الابرار والمصطفین الاخیار سید الاولین والآخرین صل علیہ کلما ذکرہ الذاکرون وکلما غفل عن ذکرہ الغافلون ۔
الفقیر الی رحمۃ الحکیم الخبیر
خلیل احمد عفی عنہ
گلزارِ سنت
روزہ مرہ اور صبح و شام کام آنے والی آنحضرتﷺ
کی مختصر اور ضروری سنتیں۔ آسان اردو زبان میں