۔ اگر زندہ نکلا ہے تو اس کو بھی ذبح کر کے کھا لینا جائز وحلال ہے اوراگر مُردہ نکلا ہے تو حرام ہے، پھینک دینا چاہئے۔
:۔ ابوسعید فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲﷺ سے دریافت کیا کہ ہم لوگ اونٹ اور گائے اور بکری کو ذبح کرتے ہیں تو (بعض دفعہ) اس کے پیٹ میں بچہ پاتے ہیں اس بچّہ کو ڈال دیں یا کھا لیں؟ آپ نے فرمایا اگر دِل چاہے تو کھا لو اس لئے کہ اس کے ذبح کرنے کا بھی وہی طریقہ ہے جو اُس کی ماں کو ذبح کرنے کا ہے ۔ (ابوداو‘د۔ ترمذی)
۷۲:۔ کتّا پالنے کا گناہ شکاری کتّا رکھنے سے بھی ہوتا ہے یا نہیں؟ اور اگر مکان وغیرہ کی حفاظت کے لئے کتّا پالے تو جائز ہے یا نہیں؟
۔شکار کے لئے اور مکان ، باغ، کھیتی، مویشی کی حفاظت کیلئے کتّا رکھنے کی اجازت ہے۔ اس میں کچھ گناہ اور معصیت نہیں ۔
:۔ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ جو شخص کتّا پالتا ہے اس کے اعمال سے ثواب میں سے ہر ایک قیراط(قیراط سے یہاں ایک بہت بڑا وزن مراد ہے جس کی مقدار خدا ہی کو معلوم ہے) ہر روز کم ہوجاتا ہے۔لیکن مویشی یا زراعت کی حفاظت اور شکار کے لئے جو کتا رکھا جائے اس میں یہ گناہ اور خرابی نہیں وہ جائز ہے (بخاری۔ مسلم۔ ابوداو‘د۔ ترمذی)
۷۳:۔ عورت کے ہاتھ کا ذبح کیا ہوا گوشت حلال ہے یا نہیں؟
۔بِلا شبہ حلال ہے۔ ذبح کرنے میں مردو عورت میں کچھ فرق نہیں (اگرچہ حائضہ عورت ذبح کرے)
:۔حضرت کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے پتھر (۱) سے بکری ذبح کی تو رسول اﷲ ﷺ سے دریافت کیا گیا (کہ حلال رہی یا حرام) آپ نے اس کے کھانے کا حکم فرمایا (بخاری۔ ابن ماجہ)
۷۴:۔مُرغ کا گوشت کھانا کبھی حضرت رحمۃ اللعالمین علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بھی ثابت ہے یا نہیں؟
۔ بے شک ثابت ہے۔
:۔ابوموسیٰ اشعری فرماتے ہیں کہ مَیں نے رسول اﷲﷺ کو مُرغ کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ (بخاری ومسلم)
۷۵:۔اگر گھی یا تیل میں چوہا گِر کر مرے تو ناپاک ہوجاتا ہے یا نہیں اور اس کو کیا کرنا چاہئے؟
۔گھی اگر جما ہوا ہے تو جس جگہ چوہا گرا ہے وہاں