جب سے مسلمانوں میں قادیانیوں کے بارے میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ مسلمانوں کے قادیانی ہونے کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔ (۳) قادیانیوں کو دیگر مذاہب قبول نہیں کرتے۔ (۴) اسلام کے نام پر غیر مسلموں کو قادیانی کرتے ہیں۔ کیونکہ ایک عیسائی کو پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے پر مجبور کریں گے ساتھ اس کو ایک قدم آگے سلپ کروا کر قادیانی بنائیں گے۔ اسی طرح ہندو یا سکھ کو بھی اسی راستے قادیانی بنائیں گے۔
اس وقت موجود قادیانیوں میں بہت ہی کم دیکھنے سننے میں آیا ہے کہ کسی کا بڑا پہلے سکھ تھا اور بعد میں قادیانی ہوگیا یا عیسائی تھا اور قادیانی ہوا۔ البتہ پاکستان کے کنری کے علاقہ میں ہندوئوں کی کچی آبادیوں میں قادیانیوں نے ہاتھ پھیر کر ان کو رام کرکے کچھ لوگوں کو قادیانی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہاں پر تبلیغ کے لیے سپیشل ایک نئے چندے ’’وقف جدید‘‘ کی بنیاد بھی رکھی گئی تھی۔
بیرون پاکستان بھی تبلیغ تقریباً اسی انداز سے ہے۔ انگلینڈ میں جہاں قادیانیوں کا اس وقت ہیڈ کوارٹر ہے لندن کی مختلف جماعتوں میں دو فیصد بھی گورے نہیں ہوں گے جو پہلے عیسائی یا غیر مسلم ہوں اور بعد ڈائریکٹ قادیانی ہوگئے ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہوا جہاں قادیانیوں کا ہیڈ کوارٹر ہے جہاں ۱۹۲۴ء سے قادیانی مشن کام کر رہا ہے۔ وہاں لندن میں مقامی گورے لوگوں نے ان کے پیغام کو قبول نہیں کیا۔ وہاں پر موجود قادیانیوں کی اکثریت پاکستان، ہندوستان اور افریقی ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔ البتہ اب کچھ گورے جماعت کو دستیاب ہوگئے ہیں اور وہ بوسنیا کے مسلمان ہیں۔ بوسنیا میں چند سال قبل ابتلاء آیا اور وہاں کے مسلمانوں کو پناہ کے لیے بوسنیا سے نکلنا پڑا۔ تو قادیانیوں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے۔ ان پر ’’مطلبی دستِ شفقت‘‘ رکھا۔ کچھ مسلمانوں کو کیمپ یا کچھ سہولیات دے کر اکٹھا کیا ان کے نام لکھتے انہیں بتایا کہ ہم بھی مسلمان ہیں اور فلاں فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان کے کوائف بیعت فارم پر پُر کروا کر اعلان کر دیا کہ اس دفعہ ۴۰۰ یورپین لوگوں نے بیعت کرلی ہے۔ اس میں بھی خاص بات یہ ہے کہ یہ لوگ بھی پہلے مسلمان ہی تھے۔
جماعت کی سب سے زیادہ تبلیغ افریقی ممالک میں ہے۔ گھانا، سرالیون، تنزانیہ، زمبابوے، نائیجریا، یوگنڈا، ایوری کوسٹ اور بہت سے چھوٹے چھوٹے ممالک جو کچھ افریقہ اور کچھ دوسرے براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سب میں مسلمانوں میں تبلیغ ہو رہی ہے۔ جو پہلے ہی مسلمان ہیں ان کو قادیانیت کا شکار کیا جاتا ہے۔ ناروے، سویڈن، ڈنمارک جیسے یورپین