ہماری سوسائٹی کے تمام افراد کے لیے عبرت کا سامان فراہم کرے اور اس بری عادت سے باز رکھنے میں اس کا کردار نہایت اہم اور عام ہو۔
اسی ضرورت کو پیش نظر رکھ کر ہمارے عزیز دوست مولانا حفظ الرحمن اعظمی ندویؔ صاحب نے (تمباکو اور اسلام) کے نام سے یہ کتاب ترتیب دی ہے ، اور اسلام میں تمباکو نوشی کے حکم کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے اور تاریخی واقعات اور شواہد سے ثابت کیا ہے کہ تمباکو نوشی کا جواز کسی لحاظ سے بھی صحیح نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ اس کی افادیت کو عام فرمائیں اور اس کو تمباکو نوشی اور نشہ آوری کی عام بیماری سے روکنے کا ذریعہ بنائیں ۔
و صلی اللہ علیٰ خیر خلقہٖ محمد وعلیٰ آلہٖ و اصحابہٖ أجمعین۔
سعید الرحمن الاعظمی
۵ذی الحجہ ۱۴۲۲ھ مدیر ’’ البعث الاسلامی‘‘
۱۸ فروری ۲۰۰۲ء ندوۃ العلماء لکھنؤ