نقصانات بمقابلہ سگریٹ مختلف نوعیت کے ہیں لیکن کم نہیں ، آگے مزید کہتے ہیں کہ حقہ کا پانی دھوئیں کو مکمل طور پر فلٹر نہیں کرتا ، مزید برآں یہ کہ ایک حقہ کا متعدد افراد کے ذریعہ استعمال ٹی بی کے مرض کو پھیلاتا ہے ، اور یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حقہ کا کش زور سے لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑے کی ضخامت بڑھ جاتی ہے ۔ ۱؎
۶۔ سگریٹ اور بیڑی کی شکل میں تمباکو سب سے زیادہ استعمال ہوتاہے ، اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ یہی طریقہ مقبول اور رائج ہے ، رپورٹوں کے مطابق عالمی سطح پر تمباکو ۹۰% سگریٹ کے ذریعہ استعمال ہوتاہے ، سگریٹ میں اب فلٹر بھی ہوتاہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سگریٹ نوشی عام ہوگئی اور اس کے نقصانات منظر عام پر آنے لگے تو بعض دردمند حضرات نے سگریٹ نوشی کے خلاف مہم شروع کردی جسکا اثر تمباکو کی فروخت پر لازمی تھا اس لیے کمپنیوں نے مجبور ہوکر فلٹر ایجاد کیا کہ اس سے تمباکو کے مضر اثرات کا سدّ باب ہوجائے گا ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تمباکو کے سلگنے سے پیدا ہونے والے بعض اجزاء کو فلٹر صرف ۶۰% روک دیتاہے ، لیکن جو اجزاء کینسر کا سبب بنتے ہیں وہ تقریباً سبھی فلٹر سے گزر کر جسم کے اندر داخل ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے سخت مضر ہیں ۔
۷۔ گل ، تمباکو کو پوری طرح باریک پیس کر پاؤڈر کی شکل میں تیار کیا جاتاہے جسے منجن کے طور پر استعمال کیا جاتاہے۔
۸۔ قوام کی صورت میں بھی استعمال ہوتاہے جو تمباکو کی ترقی یافتہ ایک شکل ہے اور
------------------------------