’’ الفواکہ العدیدۃ فی المسائل المفیدۃ ‘‘ کے مصنف نے مختلف علماء کی تحریریں پیش کرنے کے بعداپنی رائے کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے :
’’والذی تحرر لنا فیہ أنہ إلی التحریم أقرب، والکراھۃ فلا شک فیہا ‘ ‘ ۱؎
ترجمہ: ’’تمباکو کے بارے میں ہم جس نتیجے پر پہنچے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ حرمت کے زیادہ قریب ہے اور کراہت کے بارے میں تو کوئی شک ہے ہی نہیں ‘‘ ۔
محمد بن المرزوق بن عبدالمؤمن الفلاتی تمباکو کے بارے میں دوٹوک الفاظ میں تحریر فرماتے ہیں :
’’ و شارب الدخان فاسق بشربہ لأن الفسق معناہ الخروج عن طاعۃ اللہ وطاعۃ رسولہ ﷺ بکفر أوبدون کفر، لا تجوز إمامتہ ولا شھادتہ ولا محبتہ لغیر الضرورۃ، والضرورات تبیح المحظورات، ویجب علی المسلمین أن ینھوا عن استعمال الدخان نھیاً شدیداً قال اللہ تعالی:( ولا تسرفواط إنہ لا یحب المسرفین) وقال تعالی ( وکلوا واشربوا ولا تسرفواط إنہ لا یحب المسرفین ) ومن لایحبہ اللہ فبغضہ حاصل لہ ، وشارب الدخان مسرف غایۃ الاسراف‘‘ ۲؎
ترجمہ: ’’ تمباکو نوش تمباکونوشی کی وجہ سے فاسق ہے اس لیے کہ فسق کے معنی ہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت سے کفر یا بغیر کفرکے
------------------------------