پڑے گا، اور پینا بھی اس طرح جیسے پیاس کی بیماری والے اونٹ پیتے ہیں۔
بچو! دوزخ میں پینے کے لیے پیپ بھی ملے گی:
{مِّنْ وَّرَآئِہِ جَہَنَّمُ وَیُسْقٰی مِنْ مَّآئٍ صَدِیْدٍo یَتَجَرَّعُہٗ وَلاَ یَکَادُ یُسِیْغُہٗ وَیَاْتِیْہِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَمَا ہُوَ بِمَیِّتٍ ط وَمِن وَّرَآئِہٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌo}4
اس کے آگے جہنم ہے، اور (وہاں) اسے پیپ کاپانی پلایا جائے گا، وہ اسے گھونٹ گھونٹ کر کے پیئے گا، اور اسے ایسا محسوس ہوگا کہ وہ اسے حلق سے اتار نہیں سکے گا۔ موت اس پر ہر طرف سے آرہی ہوگی، مگر وہ مرے گا نہیں، اور اس کے آگے ایک اور سخت عذاب موجود ہوگا۔
بچو! کھانے کاتم نے سن لیا، اب پہننے کاسنو کہ کافروں کو دوزخ میں پہننے کو کیاملے گا۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
{ فَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَہُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍط یُصَبُّ مِن ْفَوْقِ رُئُ وْسِہِمُ الْحَمِیْمُo یُصْہَرُ بِہٖ مَا فِیْ بُطُونِہِمْ وَالْجُلُوْدُ o وَلَہُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍo کُلَّمَا اَرَادُوْا أَن یَخْرُجُوْا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوا فِیْہَا ق وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِo}1
جن لوگوں نے کفر اپنایا ہے ، ان کے لیے آگ کے کپڑے تراشے جائیں گے۔ ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا ہواپانی چھوڑا جائے گا جس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی، اور ان کے لیے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے، جب کبھی تکلیف سے تنگ آکر وہ اس سے نکلنا چاہیں گے، تو انھیں پھر اسی میں لوٹا دیاجائے گا کہ چکھو جلتی آگ کامزہ!۔
بچو! بہت سے گناہ ایسے ہوں گے جن کے عذاب علیحدہ علیحدہ دیے جائیں گے، جولوگ دوسروں کے مال ناحق کھاجاتے ہیں اور جولوگ روپیہ اور سونا جمع کرتے جاتے ہیں اور اس کی زکوٰۃ نہیں دیتے اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ان کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
{ وَالَّذِیْنَ یَکْنِزُوْنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلاَ یُنْفِقُوْنَہَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ فَبَشِّرْہُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمِoیَوْمَ یُحْمَیٰ عَلَیْْہَا فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُکْوٰی بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوبُہُمْ وَظُہُورُہُمْ ط ہٰـذَا مَا کَنَزْتُمْ لاَنفُسِکُمْ فَذُوقُوْا مَا کُنتُمْ تَکْنِزُوْنَo}2
اور جولوگ سونے چاندی کو جمع کر کے رکھتے ہیں، اور اس کو اللہ کے راستے میں خرچ نہیں کرتے، ان کو ایک دردناک عذاب کی خوش خبری سنادو۔جس دن اس دولت کو جہنم کی آگ میں تپایا جائے گا، پھر اس سے ان لوگوں کی پیشانیاں اور ان کی کروٹیں اور ان کی پیٹھیں داغی جائیں گی، ( اور کہا جائے گاکہ) یہ ہے وہ خزانہ جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا، اب چکھو اس خزانے کامزہ جو تم جوڑ جوڑ کر رکھا کرتے تھے۔
بچو! جب جنت والے جنت میں اور دوزخ والے دوزخ میں چلے جائیں گے، اس وقت دوزخ والے افسوس کریں گے کہ