Deobandi Books

اللہ کی باتیں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

60 - 84
اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے کرمکہ پہنچا اور کافروں کو لڑائی کے لیے آمادہ کیا اور اس کے لیے بہت کوشش کی، یہاں تک کہ کفار ِ مکہ نے آس پاس کے بہت سے قبیلوں کو اپنے ساتھ ملایا اور دس ہزار کافروں کی فوج مدینہ منورہ پر حملہ کرنے چلی۔ ہمارے پیارے رسولﷺ نے اس معاملے میں مسلمانوں سے مشورہ کیا، حضرت سلمان فارسی ؓ خندق کھودنے کامشورہ دیا، چناںچہ آپ  ؑ کو یہ مشورہ پسند آیا اور آپ نے مدینہ کیگرد خندق کھودنے کاحکم دیا۔ چناںچہ بہت مشقت کے ساتھ مدینہ شہر کے گرد خندق کھودی گئی،بیس دن میں یہ خندق مکمل ہوئی ۔ جب کفار آئے توخندق دیکھ کر بڑے پریشان ہوئے، کیوںکہ اہلِ عرب کے لیے یہ ایک نئی چیز تھی۔آخر کار وہ لوگ خندق کی دوسری طرف سے ہی خوب تیر اندازی کرتے رہے۔ مسلمانوں کی طرف سے بھی اس کاجواب دیا جاتا رہا ۔ ہمارے پیارے نبیﷺنے کافروں میں تفرقہ ڈلوا نے کی تجویزکی اور اللہ تعالیٰ نے اس میں کامیابی عطا فرمائی، کافروں کے اندر آپس میں تفرقہ پیداہوگیا اور آپس میں اچھا خاصا بگاڑ پیدا ہوگیا۔ اسی دوران اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد اس طرح کی کہ ایک زور دار ہوا بھیجی جس سے کافروں کے خیمے اکھڑ گئے اور گھوڑے بھاگنے لگے۔ چناںچہ اسی رات کو کافروں کالشکر واپس چلا گیا۔ اب اس جنگ کے متعلق قرآن پاک کی چند آیتیں سن لو:
{یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اذْکُرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْْکُمْ اِذْجَائَ تْکُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْْہِمْ رِیْحاً وَّجُنُوْداً لَّمْ تَرَوْہَا ط وَکَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْراًo اِذْ جَائُ وْکُم مِّنْ فَوْقِکُمْ وَمِنْ اَسْفَلَ مِنکُمْ وَاِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّوْنَ بِاللّٰہِ الظُّنُوْنَاoط ہُنَالِکَ ابْتُلِیَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَزُلْزِلُوْا زِلْزَالاً شَدِیْداًo}1
اے ایمان والو! یاد کرو، اللہ نے اس وقت تم پر کیسا انعام کیا جب تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے تھے، پھر ہم نے ان پر ایک آندھی بھی بھیجی، اور ایسے لشکر بھی جو تمہیں نظر نہیں آتے تھے۔ اور تم جو کچھ کررہے تھے ، اللہ اس کو دیکھ رہا تھا۔یاد کرو جب وہ تم پر تمہارے اُوپر سے بھی چڑھ آئے تھے اور تمہارے نیچے سے بھی، اور جب آنکھیں پتھر اگئی تھیں، اور کلیجے منہ کو آگئے تھے، اور تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سوچنے لگے تھے۔
بچو! اس کے آگے پھر اسی جنگ میں جو حالات پیدا ہوگئے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کوبیان فرمایا ہے اور ان کانقشہ کھینچا ہے، منافق جن کے دلوں میں ابھی اسلام پکا نہیں ہوا تھا اللہ کے وعدے کو جھوٹا کہنے لگے۔ چناںچہ درج ذیل آیت میں اسی بات کا ذکر ہے:
{وَإِذْ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللَّہُ وَرَسُولُہٗ اِلَّا غُرُوْراً}2
اور یاد کرو جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے، یہ کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے، وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 محترم حضراتِ اساتذۂ کرام 1 1
3 دیباچہ 1 2
4 قرآنِ مجید 3 2
5 اُمتیں 3 2
6 اللہ تعالیٰ 3 2
7 فرشتے 5 2
8 شیطان 5 2
9 حضرت آدم ؑ 6 1
10 قابیل وہابیل 8 9
11 حضرت نوح ؑ 9 9
12 حضرت ہود ؑ 11 9
13 حضرت صالح ؑ 12 9
14 حضرت ابراہیم ؑ 14 9
15 حضرت ابراہیم ؑکابتوں کوتوڑنا: 14 14
16 حضرت ابراہیم ؑ اور آگ 15 14
17 حضرت ابراہیم ؑاور زم زم 15 14
18 حضرت ابراہیم ؑاور قربانی 16 14
19 خانۂ کعبہ 16 14
20 حضرت لوط ؑ 17 9
21 حضرت یوسف ؑ 18 9
22 عورتوں کی دعوت 19 21
23 حضرت یوسف ؑجیل میں 20 21
24 حضرت یوسف ؑ وزیرِ خزانہ بن گئے 21 21
25 حضرت یوسف ؑ کی بھائیوں سے ملاقات 22 21
26 حضرت شعیب ؑ 24 9
27 حضرت موسیٰ ؑ 25 9
28 حضرت موسیٰ ؑکانکاح او ر پیغمبر ی 27 27
29 حضرت موسیٰ ؑکاجادو گروں سے مقابلہ اور ان کامسلمان ہونا 29 27
30 اللہ کی نعمتیں 30 27
31 من و سلویٰ کی نعمتیں 30 27
32 بنی اسرائیل کا بچھڑے کو پوجنا 30 27
33 بنی اسرائیل کی سرکشی 30 27
34 قوم کی بزدلی اور نافرمانی 31 27
35 آپ ان کاجواب سن کر بہت ناراض ہوئے اور دعا کی 31 27
36 حضرت موسیٰ ؑ کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات 31 27
37 حضرت موسیٰ ؑکے واقعے سے ملنے والے سبق 33 27
38 حضرت ایوب ؑ 33 9
39 کڑی آزمایشیں 34 38
40 آخر صبر رنگ لایا 34 38
41 حضرت یونس ؑ 35 9
42 حضرت دائود ؑ 37 9
43 حضرت لقمان حکیم 39 9
44 حضرت سلیمان ؑ 40 9
45 حضرت زکریا ؑ 43 9
46 حضرت مریم ؑ 44 9
47 حضرت عیسیٰ ؑ 45 9
48 اصحابِ کہف 47 9
49 حضرت محمد مصطفی ﷺ 48 1
50 حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر حضور ﷺ کی پیدایش کے حالات 48 49
51 از ولادت تانبوت 49 50
52 قوم کو دین وایمان کی دعوت 50 50
53 کفار کا آپ کے رسول ہونے پر اعتراض 52 50
54 کفار کی متکبرانہ فرمایشیں 52 50
55 معراج 53 50
56 ہجرت 54 50
57 غزؤہ بدر 54 50
58 غزوۂ اُحد ۳ ہجری 56 50
59 غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری 58 50
60 غزؤہ بدر ثانی سنہ ۳ ہجری 59 50
61 غزوۂ دومۃ الجندل اور غزوۃُ الاحزاب سنہ۵ ہجری 59 50
62 قصۂ حدیبیہ سنہ۶ ہجری 61 50
63 عمرۃُ القضا سنہ۷ہجری 62 50
64 قصہ فتح مکہ سنہ ۸ ہجری 62 50
65 جنگ ِ حنین سنہ۸ہجری 63 50
66 جنگِ تبوک سنہ۹ ہجری 64 50
67 حجۃ ُالوداع سنہ ۱۰ ہجری 66 49
68 (۱) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 66 67
69 (۲)نماز قائم کرو 67 67
70 (۴)زکوٰۃ ادا کرو 68 67
71 (۳)روزہ رکھو 69 67
72 (۵)حج اداکرو 69 67
73 (۶)ماں باپ کی اطاعت 70 67
74 (۷)جہاد 71 67
75 اچھی اچھی باتیں 74 1
76 (۱) عہد کو پورا کرنا 74 75
77 (۲) ناپ تول پوری کرنا 74 75
78 (۳)خوش خلقی 75 75
79 (۴) جھگڑے سے بچنا 75 75
80 (۵) غیبت نہ کرنا 75 75
81 (۶)سلام کرنا 76 75
82 حرام چیزیں 76 75
83 قیامت 77 75
84 دوزخ 79 75
85 جنت 81 75
Flag Counter