Deobandi Books

اللہ کی باتیں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

38 - 84
اس کاپانی پی لیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔ میرا آدمی وہ ہے جو اس میں سے نہ پئے۔ ہاں زیادہ سے زیادہ ایک چلو پینے کی اجازت ہے۔ مگر یہ جب نہر پر پہنچے تو تین سو تیرہ لوگوں کے علاوہ باقی سب نے بہت زیادہ پانی پی لیا۔ جب پوری قوم نہر کے پار اُترگئی تو ان میں سے وہ لوگ جنہوں نے ایک چلو سے زیادہ پانی پیاتھا کہنے لگے کہ ہم اپنے دشمن جالوت سے لڑنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ مگر ان میں وہ لوگ جو ایمان دار تھے یعنی وہ تین سوتیرہ جنہوں نے صرف ایک چلو پانی پیاتھا پکار اُٹھے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اللہ کے حکم سے تھوڑی جماعت بڑی جماعت پر غالب آجاتی ہے۔ اللہ ہمیشہ صبر کرنے والوں کاساتھ دیتا ہے۔ ہم اللہ کے بھروسے پر جالوت سے لڑیں گے۔
جب یہ لوگ جالوت کے لشکر کے سامنے آئے تو دعا کی کہ اے ہمارے رب ! ہمیں اپنے پاس سے صبر عطا کر کہ مرمٹیں، مگر دشمن سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹیں۔ ہمارے پائوں جمائے رکھ اور ہمیں فتح دے، پھر اللہ کے حکم سے انھوں نے دشمن کو شکست دی اور حضرت دائود نے جالوت کو قتل کردیا۔
 بچو! حضرت طالوت کے بعد حضرت دائود کو اللہ نے حکومت عطا کی اور حکومت بھی ایسی عطا کی کہ انسانوں کے ساتھ پہاڑوں اور پرندوں کو بھی ان کا فرماں بردار کردیا۔ ان کو دانائی اور مقدموں کے فیصلے کرنے کی خوب لیاقت بخشی، وہ ہر وقت اللہ کی عبادت کرتے رہتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو حکم دیا تھا کہ کسب معاش کے لیے جب زرہیں بنائیں تو پوری پوری بنائیں، کڑیوں کے جوڑنے میں مناسب انداز ے کاخیال رکھیں اور اپنی زندگی نیک کاموں میں خرچ کریں۔
 بچو!ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے ان کاامتحان لیا، اس طرح کہ دو آدمی دیوار پھاند کر ان کے مکان میں گھس آئے جس میں وہ عبادت کیا کرتے تھے۔ آپ نے انھیں دیکھا تو گھبراگئے۔ انھوں نے کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں۔ ہم اپنا جھگڑا لے کر آئے ہیں۔ میرے اس بھائی کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہے، اب یہ ایک دنبی کو بھی مجھ سے لینا چاہتا ہے۔ آ پ انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں۔ آپ نے فرمایا کہ بے شک اس نے یہ اکیلی دنبی مانگ کر ظلم و زیادتی کی ہے، اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں۔ البتہ جولوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں وہ اس طرح کی زیادتی کرنے سے بچ جاتے ہیں، مگر ایسے شریک بہت کم ہوتے ہیں۔ جب یہ لوگ چلے گئے تو آپ کو خیال گزرا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ میرا امتحان لیا ہے۔ انھوں نے توبہ کی،سجدے میں گر پڑے اور اللہ کی طرف توجہ کی، اللہ نے فرمایا کہ اے دائود!ہم نے تمہیں اس زمین کا خلیفہ بنایا ہے۔ لوگوں میں انصاف کرنا اور اپنی خواہش پر نہ چلنا، ورنہ اللہ کی راہ سے بھٹک جائوگے۔
 بچو! حضرت دائود  ؑ کے قصے میں ہم کو یہ سبق ملتے ہیں:

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 محترم حضراتِ اساتذۂ کرام 1 1
3 دیباچہ 1 2
4 قرآنِ مجید 3 2
5 اُمتیں 3 2
6 اللہ تعالیٰ 3 2
7 فرشتے 5 2
8 شیطان 5 2
9 حضرت آدم ؑ 6 1
10 قابیل وہابیل 8 9
11 حضرت نوح ؑ 9 9
12 حضرت ہود ؑ 11 9
13 حضرت صالح ؑ 12 9
14 حضرت ابراہیم ؑ 14 9
15 حضرت ابراہیم ؑکابتوں کوتوڑنا: 14 14
16 حضرت ابراہیم ؑ اور آگ 15 14
17 حضرت ابراہیم ؑاور زم زم 15 14
18 حضرت ابراہیم ؑاور قربانی 16 14
19 خانۂ کعبہ 16 14
20 حضرت لوط ؑ 17 9
21 حضرت یوسف ؑ 18 9
22 عورتوں کی دعوت 19 21
23 حضرت یوسف ؑجیل میں 20 21
24 حضرت یوسف ؑ وزیرِ خزانہ بن گئے 21 21
25 حضرت یوسف ؑ کی بھائیوں سے ملاقات 22 21
26 حضرت شعیب ؑ 24 9
27 حضرت موسیٰ ؑ 25 9
28 حضرت موسیٰ ؑکانکاح او ر پیغمبر ی 27 27
29 حضرت موسیٰ ؑکاجادو گروں سے مقابلہ اور ان کامسلمان ہونا 29 27
30 اللہ کی نعمتیں 30 27
31 من و سلویٰ کی نعمتیں 30 27
32 بنی اسرائیل کا بچھڑے کو پوجنا 30 27
33 بنی اسرائیل کی سرکشی 30 27
34 قوم کی بزدلی اور نافرمانی 31 27
35 آپ ان کاجواب سن کر بہت ناراض ہوئے اور دعا کی 31 27
36 حضرت موسیٰ ؑ کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات 31 27
37 حضرت موسیٰ ؑکے واقعے سے ملنے والے سبق 33 27
38 حضرت ایوب ؑ 33 9
39 کڑی آزمایشیں 34 38
40 آخر صبر رنگ لایا 34 38
41 حضرت یونس ؑ 35 9
42 حضرت دائود ؑ 37 9
43 حضرت لقمان حکیم 39 9
44 حضرت سلیمان ؑ 40 9
45 حضرت زکریا ؑ 43 9
46 حضرت مریم ؑ 44 9
47 حضرت عیسیٰ ؑ 45 9
48 اصحابِ کہف 47 9
49 حضرت محمد مصطفی ﷺ 48 1
50 حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر حضور ﷺ کی پیدایش کے حالات 48 49
51 از ولادت تانبوت 49 50
52 قوم کو دین وایمان کی دعوت 50 50
53 کفار کا آپ کے رسول ہونے پر اعتراض 52 50
54 کفار کی متکبرانہ فرمایشیں 52 50
55 معراج 53 50
56 ہجرت 54 50
57 غزؤہ بدر 54 50
58 غزوۂ اُحد ۳ ہجری 56 50
59 غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری 58 50
60 غزؤہ بدر ثانی سنہ ۳ ہجری 59 50
61 غزوۂ دومۃ الجندل اور غزوۃُ الاحزاب سنہ۵ ہجری 59 50
62 قصۂ حدیبیہ سنہ۶ ہجری 61 50
63 عمرۃُ القضا سنہ۷ہجری 62 50
64 قصہ فتح مکہ سنہ ۸ ہجری 62 50
65 جنگ ِ حنین سنہ۸ہجری 63 50
66 جنگِ تبوک سنہ۹ ہجری 64 50
67 حجۃ ُالوداع سنہ ۱۰ ہجری 66 49
68 (۱) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 66 67
69 (۲)نماز قائم کرو 67 67
70 (۴)زکوٰۃ ادا کرو 68 67
71 (۳)روزہ رکھو 69 67
72 (۵)حج اداکرو 69 67
73 (۶)ماں باپ کی اطاعت 70 67
74 (۷)جہاد 71 67
75 اچھی اچھی باتیں 74 1
76 (۱) عہد کو پورا کرنا 74 75
77 (۲) ناپ تول پوری کرنا 74 75
78 (۳)خوش خلقی 75 75
79 (۴) جھگڑے سے بچنا 75 75
80 (۵) غیبت نہ کرنا 75 75
81 (۶)سلام کرنا 76 75
82 حرام چیزیں 76 75
83 قیامت 77 75
84 دوزخ 79 75
85 جنت 81 75
Flag Counter