Deobandi Books

اللہ کی باتیں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

13 - 84
اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اور دیکھو! اللہ تعالیٰ نے قومِ عاد کے بعد تم کو سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا۔ تم زمین میں بڑے بڑے محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو کاٹ کاٹ کر اس پر بھی گھر تراشتے ہو۔ تم اللہ کی نعمتوں کاشکر ادا کرو اور زمین میں فسادات مت پھیلائو۔
بچو!ان کی قوم کے امیر اور سردار لوگ جو غرور کرتے تھے انھوں نے ان غریبوں سے پوچھا جو حضرت صالح ؑپر ایمان لے آئے تھے کہ بھلا تم کو یقین ہے کہ صالح کو اللہ نے نبی بنا کر بھیجا ہے، ان غریب ایمان والوں نے کہا کہ ہاں ہم کو یقین ہے کہ حضرت صالح  ؑ کو اللہ تعالیٰ نے نبی بناکر بھیجا ہے، اس پر مغرور امیر کہنے لگے کہ اچھا تم ہی ایمان لائو ، ہم تو ایمان نہیں لاتے۔ ان امیر لوگوں کو یہ تعجب ہوا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی کو نبی بنا کر بھیجتے تو ہم امیروں میں سے کسی کو بناتے۔
حضرت صالح ؑ برابر اللہ تعالیٰ کاپیغام ان کو پہنچاتے رہے، مگر کوئی ان کی نہ سنتا، بلکہ اُلٹا مذاق اُڑاتے۔ آخر بچو! ان لوگوں نے فیصلہ کیا کہ حضرت صالح ؑسے کہا جائے کہ اگر وہ سچے نبی ہیں تو اس پہاڑ میں سے دس ماہ کی گابھن اونٹنی کو پیدا کردیں، ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے اور جانیں گے کہ آپ سچے نبی ہیں۔ حضرت صالح ؑنے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ تو سب کچھ کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح ؑکی دعا قبول کی اور ایک پہاڑ سے ایسی ہی اونٹنی کو پیدا کردیا۔ 
لیکن بچو!ان کی قوم یہ سچائی دیکھنے کے بعد پھر بھی ایمان نہ لائی۔ یہ اللہ کی اونٹنی ایسی تھی کہ جس چشمے پر جاکر پانی پیتی تھی سب پانی ختم کردیتی تھی، اب تو ان کی قوم کے لوگ اور بھی پریشان ہوئے۔ حضرت صالح  ؑنے اپنی قوم سے کہا کہ دیکھو! اس اونٹنی کے لیے باری مقرر کرلو۔ ایک روز تمہارے جانور چشمہ سے پانی پییں اور ایک روز یہ اونٹنی پئے، لیکن دیکھو!اس کو بُری نیت سے ہاتھ نہ لگانا، یعنی اس کو تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہارے حق میں اچھا نہ ہوگا۔
بچو!کچھ روز تک وہ اونٹنی کو حیرت سے دیکھتے رہے، آخر ان کی قوم کے چند لوگوں نے مشورہ کر کے اونٹنی کو مار ڈالا۔
حضرت صالح  ؑ کو جب اس کی خبر ہوئی تو آپ کو بہت رنج ہوا اور اپنی قوم سے کہا کہ میں نے تم کو منع کیا تھا کہ اس اونٹنی کو تکلیف مت دینا، ورنہ تم پر جلد اللہ تعالیٰ کاعذاب آئے گا، مگر تم نے نہ مانا، اب تم لوگ اپنے گھروں میں تین دن اور مزے کرلو اور اس کے بعد اللہ کاعذاب آئے گا جو تم سب کو ختم کردے گا۔
چناںچہ بچو! ایسا ہی ہوا، اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح ؑاور ان لوگوں کو بچالیا جو ایمان لے آئے تھے، لیکن جو لوگ ایمان نہیں لائے تھے ان کا یہ حشر ہواکہ ایک بڑی ہیبت ناک اور خوفناک آواز پیداہوئی جس سے وہ اپنے گھر وں میں اوندھے پڑے رہ گئے اور سب کے سب مر گئے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کبھی یہ یہاں رہتے ہی نہ تھے۔
بچو!جولوگ خدا کے حکم پر نہیں چلتے اور پیغمبروں کاکہنا نہیں مانتے ان کا یہی حال ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے عذاب 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 محترم حضراتِ اساتذۂ کرام 1 1
3 دیباچہ 1 2
4 قرآنِ مجید 3 2
5 اُمتیں 3 2
6 اللہ تعالیٰ 3 2
7 فرشتے 5 2
8 شیطان 5 2
9 حضرت آدم ؑ 6 1
10 قابیل وہابیل 8 9
11 حضرت نوح ؑ 9 9
12 حضرت ہود ؑ 11 9
13 حضرت صالح ؑ 12 9
14 حضرت ابراہیم ؑ 14 9
15 حضرت ابراہیم ؑکابتوں کوتوڑنا: 14 14
16 حضرت ابراہیم ؑ اور آگ 15 14
17 حضرت ابراہیم ؑاور زم زم 15 14
18 حضرت ابراہیم ؑاور قربانی 16 14
19 خانۂ کعبہ 16 14
20 حضرت لوط ؑ 17 9
21 حضرت یوسف ؑ 18 9
22 عورتوں کی دعوت 19 21
23 حضرت یوسف ؑجیل میں 20 21
24 حضرت یوسف ؑ وزیرِ خزانہ بن گئے 21 21
25 حضرت یوسف ؑ کی بھائیوں سے ملاقات 22 21
26 حضرت شعیب ؑ 24 9
27 حضرت موسیٰ ؑ 25 9
28 حضرت موسیٰ ؑکانکاح او ر پیغمبر ی 27 27
29 حضرت موسیٰ ؑکاجادو گروں سے مقابلہ اور ان کامسلمان ہونا 29 27
30 اللہ کی نعمتیں 30 27
31 من و سلویٰ کی نعمتیں 30 27
32 بنی اسرائیل کا بچھڑے کو پوجنا 30 27
33 بنی اسرائیل کی سرکشی 30 27
34 قوم کی بزدلی اور نافرمانی 31 27
35 آپ ان کاجواب سن کر بہت ناراض ہوئے اور دعا کی 31 27
36 حضرت موسیٰ ؑ کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات 31 27
37 حضرت موسیٰ ؑکے واقعے سے ملنے والے سبق 33 27
38 حضرت ایوب ؑ 33 9
39 کڑی آزمایشیں 34 38
40 آخر صبر رنگ لایا 34 38
41 حضرت یونس ؑ 35 9
42 حضرت دائود ؑ 37 9
43 حضرت لقمان حکیم 39 9
44 حضرت سلیمان ؑ 40 9
45 حضرت زکریا ؑ 43 9
46 حضرت مریم ؑ 44 9
47 حضرت عیسیٰ ؑ 45 9
48 اصحابِ کہف 47 9
49 حضرت محمد مصطفی ﷺ 48 1
50 حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر حضور ﷺ کی پیدایش کے حالات 48 49
51 از ولادت تانبوت 49 50
52 قوم کو دین وایمان کی دعوت 50 50
53 کفار کا آپ کے رسول ہونے پر اعتراض 52 50
54 کفار کی متکبرانہ فرمایشیں 52 50
55 معراج 53 50
56 ہجرت 54 50
57 غزؤہ بدر 54 50
58 غزوۂ اُحد ۳ ہجری 56 50
59 غزوۂ بنی نضیر سنہ ۳ ہجری 58 50
60 غزؤہ بدر ثانی سنہ ۳ ہجری 59 50
61 غزوۂ دومۃ الجندل اور غزوۃُ الاحزاب سنہ۵ ہجری 59 50
62 قصۂ حدیبیہ سنہ۶ ہجری 61 50
63 عمرۃُ القضا سنہ۷ہجری 62 50
64 قصہ فتح مکہ سنہ ۸ ہجری 62 50
65 جنگ ِ حنین سنہ۸ہجری 63 50
66 جنگِ تبوک سنہ۹ ہجری 64 50
67 حجۃ ُالوداع سنہ ۱۰ ہجری 66 49
68 (۱) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 66 67
69 (۲)نماز قائم کرو 67 67
70 (۴)زکوٰۃ ادا کرو 68 67
71 (۳)روزہ رکھو 69 67
72 (۵)حج اداکرو 69 67
73 (۶)ماں باپ کی اطاعت 70 67
74 (۷)جہاد 71 67
75 اچھی اچھی باتیں 74 1
76 (۱) عہد کو پورا کرنا 74 75
77 (۲) ناپ تول پوری کرنا 74 75
78 (۳)خوش خلقی 75 75
79 (۴) جھگڑے سے بچنا 75 75
80 (۵) غیبت نہ کرنا 75 75
81 (۶)سلام کرنا 76 75
82 حرام چیزیں 76 75
83 قیامت 77 75
84 دوزخ 79 75
85 جنت 81 75
Flag Counter