زندہ ہے جو مرے گا نہیں، بھلائی اس کے ہاتھ میں ہے ،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
پانچواں کلمہ ردّکفر:
اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَّ أَنَا أَعْلَمُ بِہٖ وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا أَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہٗ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْکُفْرِ وَالشِّرْکِ وَالْمَعَاصِيْ کُلِّھَا وَأَسْلَمْتُ وَأَقُوْلُ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتاہوں اس بات سے کہ تیرے ساتھ کسی چیز کو شریک بناؤں اور مجھے اس کا علم ہو، اور میں معافی مانگتاہوں تجھ سے (اس گناہ) سے جس کا مجھے علم نہیں ،میں نے اس سے توبہ کی اور بے زار ہوا کفروشرک اور ہر قسم کی نافرمانیوں سے، میں اسلام لایا اور ایمان لایا، اور میں کہتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، حضرت محمد(w) اللہ کے رسول ہیں۔
ایمان مجمل:
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِأَسْمَآئِہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ أَحْکَامِہٖ ۔
ایمان لایا میں اللہ تعالیٰ پر جیساکہ وہ اپنے ناموں اور صفتوں کے ساتھ ہے، اور میں نے اس کے تمام احکام قبول کیے۔
ایمان مفصل:
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِخَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ۔
ایمان لایا میں اللہ پر، اور اس کے فرشتوں پر ،اور اس کی کتابوں پر ،اور اس کے رسولوں پر ،اور قیامت کے دن پر، اور تقدیر پر، کہ اچھی اور بری سب اللہ کی طرف سے ہے، اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر۔
چھٹا کلمہ سید الاستغفار:
اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوْئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَيَّ وَأَبُوْئُ بِذَنْبِيْ فَاغْفِرْ لِيْ فَإِنَّہٗ لَا یَغْفِرُالذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ۔
یااللہ! تو ہی میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تونے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تیرے عہد اور وعدہ پر ہوں جہاں تک طاقت رکھتاہوں۔ میں تیری پناہ پکڑتاہوں اپنے اعمال کی بُرائی سے، اور اقرار کرتاہوں اپنے اوپر تیری نعمت کا،اور اقرار کرتاہوں اپنے گناہ کا پس بخش دے مجھے، کیونکہ گناہوں کو آپ کے سوا کوئی نہیں بخشتا۔
کلمہ اور ایمان کے درست کر نے کے بعدنماز، روزہ ،زکوٰۃ، حج اور دوسرے احکام پرعمل کرو اور ان کے مسائل سیکھو۔