البتہ مغرب کی اذان کے بعد تین آیت کی مقدار ٹھہر کر تکبیر کہی جائے۔
اذان واقامت کے الفاظ
اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ أَشْھَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ۔ أَشْھَدُ أَنْ لَّآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ۔ أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔حَيَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ ۔ حَيَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ ۔حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ۔حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ۔ اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ ۔
اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے ۔اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے۔ میں گواہی دیتاہوں کہ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے۔ میں گواہی دیتاہوں کہ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے۔ میں گواہی دیتاہوں کہ محمد w اللہ کے رسول ہیں ۔میں گواہی دیتاہوں کہ محمدw اللہ کے رسول ہیں۔ آؤ طرف نماز کے، آؤطرف نماز کے، آؤ طرف بھلائی کے، آؤطرف بھلائی کے۔
اگرصبح کی اذان ہو تو حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ نماز پڑھنی بہتر ہے سونے سے۔دوبار کہے ۔اورتکبیر ہو تو حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد دومرتبہ کہے: قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ تحقیق نماز کھڑی ہوگئی۔
اور قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ کے جواب میں أَقَامَہَا اللّٰہُ وَأَدَامَہَا کہاجائے۔
اَللّٰہُ أَکْبَرُ اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ ۔
اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔
باقی چار وقت کی اذان میں حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے بعد اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔ اَللّٰہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہے۔ اور اذان واقامت کے سننے والوں کو بھی وہی کہنا چاہیے جو مؤذن کہے، صرف حَيَّ عَلَی الصَّلاَۃِ اور حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کے جواب میں کہے:
لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔
نہیں ہے پھرنا گناہ سے اور نہ قوّت عبادت کی مگر ساتھ اللہ کے۔
اذان کے بعددرود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِيْ وَعَدْتَّہٗ إِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۔
اے اللہ! اے ربّ اس بُلانے کا مل اور نماز قائم کی ہوئی کے! محمدw کو دے وسیلہ اور مرتبہ، اور کھڑا کر اس کو مقامِ محمود میں جس کا تونے وعدہ کیا ہے تحقیق تو خلاف نہیں کرتا وعدہ کے۔
اذان واقامت کے مستحبات وغیرہ
1 مستحبات: