۱۔ غسل کرنا۔
۲۔ مسواک کرنا۔
۳۔ اچھے کپڑے پہننا۔
۴۔ خوشبو لگانا۔
۵۔ عیدالفطر میں عیدگاہ جانے سے پہلے کھجور یا کوئی میٹھی چیز کھانا۔
۶۔ صدقۂ فطر نماز سے پہلے ادا کرنا۔
۷۔ عیدالاضحی میں نماز کے بعد اپنی قربانی کاگوشت کھانا۔
۸۔ عید گاہ میں عید کی نمازپڑھنا۔
۹۔ پیدل چلنا۔
۱۰۔ ایک راستے سے جانا دوسرے سے واپس آنا۔
۱۱۔ عید کی نماز سے پہلے گھر میںیا عیدگاہ میں نفل نماز نہ پڑھنا ،اور عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں نہ پڑھنا۔
۱۲۔ راستے میں تکبیر کہتے ہوئے جانالیکن عیدالفطر میں آہستہ اور عیدالاضحی میں آواز سے۔
عیدین کی نماز کی ترکیب:
عیدین کی نماز دو رکعت ہے۔ ان دونوں نمازوں کے لیے اذان وتکبیر نہیں کہی جاتی۔ جب نمازِ عید پڑھو تو اول نیت کرو کہ میں عیدالفطر یاعیدالاضحی کی واجب نماز معہ چھ زائد تکبیروں کے اس امام کے پیچھے پڑھتاہوں ، پھر تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لو پھر سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ پڑھو، پھر دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاتے ہوئے اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہو اور دونوں ہاتھ چھوڑدو۔ پھر دوسری بار اسی طرح ہاتھ اٹھاکر اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہو اور دونوں ہاتھ چھوڑدو۔ پھر تیسری بار اسی طرح ہاتھ اٹھاکر اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہو اور پھر ہاتھ باندھ لو ۔ پھر امام اعوذباللہ، بسم اللہ، سورئہ فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکوع کرے پھر دو سجدے کرے۔ پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہوکر امام پہلے قراء ت کرے، اس کے بعد تین تکبیریں کانوں تک دونوں ہاتھ اٹھاکر کہو اورہاتھ چھوڑدو ، تیسری تکبیر کے بعد بلاہاتھ اٹھائے چوتھی تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاؤ اور باقی نماز قاعدہ کے موافق پوری کرلو،