۴۰۔التحیات پڑھتے ہوئے أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ کے لاَ پر کلمہ کی انگلی کو اٹھانا اور إِلاَّ اللّٰہُ پر نیچے کردینا۔
۴۱۔اخیر کی دونوں رکعتوں میںفاتحہ پڑھنا۔
۴۲۔اخیر قعدہ میں درود شریف پڑھنا۔
۴۳۔درود شریف کے بعد ایسی دعا پڑھنا جس کے الفاظ قرآن وحدیث کے الفاظ کے مشابہ ہوں۔
۴۴۔دائیں بائیں سلام پھیرتے ہوئے منہ پھیرنا۔
۴۵۔سلام میںامام کو مقتدیوں اورفرشتوں اور نیک جنوں کی نیت کرنا۔
۴۶۔مقتدی کو سلام کرتے ہوئے اپنے امام ( کی جس جانب میں ہو، اور اگر بالکل اس کے پیچھے ہو تو دونوں جانب میں) اور تمام مقتدیوںکی خواہ جنات ہوں یا انسان اور کراماً کاتبین کی نیت کرنا۔
۴۷۔ تنہا نمازپڑھنے والے کوصرف فرشتوں کی نیّت کرنا۔
۴۸۔دوسرے سلام کو پہلے سلام سے ذراآہستہ کہنا۔
۴۹۔مقتدی کو امام کے سلام کے ساتھ سلام پھیرنا۔
۵۰۔دائیں جانب پہلے سلام پھیرنا۔
۵۱۔مسبوق کو امام کے دونوں سلاموں کے بعد کھڑا ہونا۔
مستحباتِ نماز:
۱۔مرد کو دونوںہتھیلیوں کو دونوں آستینوں سے تکبیرِ تحریمہ کے وقت نکالنا۔
۲۔ نمازی کو قیام کے وقت سجدہ کی جگہ نظر رکھنا اور رکوع میں قدم کی پشت پر اور سجدہ میں ناک کی طرف اور بیٹھنے کے وقت گود کی طرف اور سلام پھیرنے کے وقت دونوں مونڈھوں کی طرف نظر رکھنا۔
۳۔ کھانسی کو جہاں تک ہوسکے ضبط کرنا۔
۴۔ جمائی کے وقت منہ بند رکھنا۔