سوالات
۱۔ نمازِ تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں؟
۲۔ تراویح کے کیا معنی ہیں؟
۳۔ تراویح میں قرآن شریف ختم کرنا کیساہے؟
قضا نماز
اگرنماز وقتِ مقررہ پر پڑھی جائے تو اس کو ادا کہتے ہیں اگر وقت گزر گیا اورپھر پڑھی تو اس کو قضا کہتے ہیں۔ تمام فرض نمازوں کی قضا فرض اور واجب کی واجب اور بعض سنتوں کی قضا سنت ہے۔قصداً بلاعذر نماز فرض یا واجب کو اس کے وقت پر ادا نہ کرنا بڑا گناہ ہے، اورسُنَّتِ مؤکدہ وقت پر ادا نہ کرنے کاگناہ اس سے کم ہے۔ اگر کبھی بلاارادہ نماز قضا ہوجائے یابھول جاؤ یا سوتے رہ جاؤ تو یاد آنے پر اور موقع ملنے پر فورا ًادا کرنی چاہیے البتہ وقتِ مکروہ میں نہ پڑھی جائے۔
قضا نماز کی نیت:
قضا نماز کی نیّت اس طرح کرنی چاہیے کہ میں فلاں نماز کی فجر کی یا ظہر کی نماز قضا پڑھتاہوں ،صرف یہ نیت کافی نہ ہوگی کہ فجر یا ظہر کی قضا پڑھتاہوں۔ اگر کسی کے ذمہ بہت سی نمازیں قضا ہوں اور دن یاد نہ ہو مثلاً ایک مہینہ کی نمازیں قضا ہوگئیں تو وہ اس طرح نیت کرے کہ میرے ذمہ جس قدر فجر کی نمازیں ہیں ان میں سے پہلی فجر پڑھتاہوں یاآخری فجر پڑھتاہوں۔