تین مرتبہ ناک میں پانی دو، اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرو۔ پھر سارا چہرہ تین مرتبہ دھو ؤ اور ڈاڑھی اور انگلیوں میں خلال کرو ۔ اس کے بعد دونوں باہیں کہنیوں سمیت تین مرتبہ دھوؤ۔پھر سَر اور دونوں کان اور گردن کا مسح کرو۔ پھر دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین مرتبہ دھوؤ۔ پھر کلمۂ شہادت پڑھو اور وضو کابچا ہوا پانی تھوڑا سا پی لو۔
جو چیزیں نیچے بیان کی گئی ہیں ان کوخوب یاد کرلو اور وضو میں ان کا خیال رکھو اور ہر عضو کے دھوتے وقت وہ دعا پڑھو جو نیچے لکھی ہے ۔ ان دعاؤں کا پڑھنا مستحب ہے۔
وضو کی دعائیں
وضو کی بسم اللہ:
۱۔ بِسْمِ اﷲِ الْعَلِيِّ الْعَظِیْمِ وَالْحَمْدُ ﷲِ عَلٰي دِیْنِ الْإِسْلَامِ۔
شروع کرتاہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو بڑائی اور بزرگی والا ہے، اور خدا کے لیے سب تعریفیں ہیں دینِ اسلام پر۔
۲۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔
شروع کرتاہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
کلی کے وقت کی دعا:
اَللّٰہُمَّ أَعِنِّيْ عَلٰی تِلاَوَۃِ الْقُرْاٰنِ وَذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔
اے اللہ! قرآن کی تلاوت اور اپنے ذکروشکر اور اچھی عبادت پر میری مددکیجیے۔
ناک میں پانی دیتے ہوئے یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ أَرِحْنِي رَائِحَۃَ الْجَنَّۃِ وَلاَ تُرِحْنِي رَائِحَۃَ النَّارِ۔
اے اللہ! مجھے جنت کی ہوا دیجیے اور دوزخ کی ہوا نہ دیجیے۔
منہ دھوتے ہوئے یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ بَیِّضْ وَجْہِيْ یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوْہٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْہٌ۔
اے اللہ! میرے چہرے کو سفید کردیجیے جس روز چہرے سیاہ اور سفید ہوں۔
داہنا ہاتھ دھوتے وقت کی دعا:
اَللّٰہُمَّ أَعْطِنِيْ کِتَابِيْ بِیَمِیْنِيْ وَحَاسِبْنِيْ حِسَابًا یَّسِیْرًا۔