وضو کے فرائض اورسنن وغیرہ
فرائضِ وضوـ:
وضو میں چار فرض ہیں:
۱۔ ایک مرتبہ سارا چہرہ دھونا۔
۲۔ ایک دفعہ دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا۔
۳۔ ایک بار چوتھائی سر کا مسح کرنا۔
۴۔ دونوں پاؤں معہ ٹخنوں کے ایک بار دھونا۔
فرض کے چھوٹنے سے وضو نہ ہوگا۔
سننِ وضو:
وضو میں اٹھارہ سنتیں ہیں:
۱۔ شروع میں بسم اللہ پڑھنا۔
۲۔ نیت کرنا۔
۳۔ مسواک کرنا۔
۴۔ دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھونا۔
۵۔ تین مرتبہ کلّی کرنا۔
۶۔ تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنا۔
۷۔ کلّی اور ناک میںپانی خوب اچھی طرح پہنچانا بشرطیکہ روزہ نہ ہو۔
۸۔ گھنی ڈاڑھی میں خلال کرنا۔
۹۔ انگلیوں میں خلال کرنا۔
۱۰۔ ہرعضو کو تین مرتبہ دھونا۔
۱۱۔ ایک مرتبہ سارے سر کا مسح کرنا۔
۱۲۔ دونوں کانوں کا مسح کرنا۔