مُفْسِدات یعنی نماز کو توڑنے والی چیزیں:
۱۔ بات کرنا اگرچہ بھول کر ہو یاغلطی سے ہو۔
۲۔ ایسی دعا مانگنا جو لوگوںکی بات چیت کے مشابہ ہو۔
۳۔ کسی کو سلام کرنا اگرچہ بھول کر ہو۔
۴۔ سلام کازبان سے جواب دینا۔
۵۔ عملِ کثیر یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس کے کرنے والے کو دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ نمازنہیںپڑھ رہاہے۔
۶۔ سینہ کو قبلہ سے پھیر دینا۔
۷۔ کسی چیز کا جو منہ سے باہر ہو کھانااگرچہ تھوڑی ہو۔
۸۔ جو چیز دانتوں کے درمیان چنے کے برابر ہو اس کو کھالینا۔
۹۔ پانی وغیرہ پینا۔
۱۰۔ بلاضرورت کھنکارنا۔
۱۱۔ اف تف کہنا۔
۱۲۔ آہ کہنا۔
۱۳۔ اوہ کہنا۔
۱۴۔ تکلیف اور درد کی وجہ سے آواز سے رونا۔
۱۵۔ چھینکنے والے کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہنا۔
۱۶۔ خدا کے شریک سے سوال کرنے والے کے جواب میں لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ کہنا یا رنج کی بات سن کر إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنا اور اچھی خبر سن کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا اور تعجب کی بات پر لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ یا سُبْحَانَ اللّٰہُ پڑھنا۔
۱۷۔ کسی قرآن کی آیت کو خطاب اور جواب کی نیت سے پڑھنا۔
۱۸۔ تیمم کرنے والے کا پانی پر قادر ہوجانا۔
۱۹۔ موزوںپر مسح کرنے والے کی مدت کا ختم ہوجانا۔
۲۰۔ موزوں کو نکال دینا اگرچہ فعلِ قلیل سے نکالاجائے۔
۲۱۔ ان پڑھ کا ایک آیت یاد کرلینا۔