۱۴۔ظہروعصر میں قراء ت آہستہ پڑھنا۔
سُننِ نماز:
۱۔تکبیرِتحریمہ کے لیے دونوں ہاتھ اٹھانا۔مردوں کو دونوں کانوں تک اور عورتوں کو مونڈھوں تک۔
۲۔انگلیوںکو تکبیر کے وقت کھلا رکھنا۔
۳۔مقتدی کو امام کے ساتھ تکبیر تحریمہ کہنا۔
۴۔مردوںکو داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے حلقہ بنا کر رکھنا۔
۵۔عورتوںکو دونوں ہاتھ سینہ پر بلاحلقہ کے رکھنا۔
۶۔ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ پڑھنا۔
۷۔ أَعُوْذُ پڑھنا۔
۸۔ہررکعت کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہِپڑھنا۔
۹۔آمین کہنا۔
۱۰۔ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا۔
۱۱۔ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ، أَعُوْذُ، بِسْمِ اللّٰہِ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کوآہستہ کہنا۔
۱۲۔تکبیر تحریمہ کے وقت سرسیدھا رکھنا۔
۱۳۔امام کو تکبیر آواز سے کہنا۔
۱۴۔ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ امام کو زور سے کہنا۔
۱۵۔نمازمیں کھڑے ہونے کی حالت میں دونوں قدموں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ کرنا۔
۱۶۔مقیم کو فجر اور ظہر میں طوالِ مُفَصّل یعنی سورئہ حُجُرات سے سورئہ بُرُوج تک سورتوں میں سے کوئی سورت پڑھنا۔ عصر وعشاء میں اَوْساطِ مُفَصَّل یعنی بُرُوج سے لَمْ یَکُنْ تک پڑھنا۔ مغرب میں قِصَارِمُفَصَّل یعنی لم یکن سے اخیرتک کی سورتوں میں سے پڑھنا۔
۱۷۔فجر کی صرف پہلی رکعت کو دوسری کے مقابلہ میں کچھ طویل کرنا۔