نماز کے فرائض وواجبات اور سُنّتوں کاحکم
فرض:
وہ چیزیں ہیں کہ ان کے چھوٹ جانے سے نماز نہیں ہوتی اور لوٹانا فرض ہوتا ہے۔
واجب:
جس کا نماز میں ادا کرناضروری ہے اس کو قصدًا چھوڑنے سے نماز تو ہوجاتی ہے مگر ناقص ہوتی ہے ،ہاں اگر کوئی واجب بھولے سے چھوٹ جائے تو اس کے لیے سجدہ سہو کافی ہوتاہے۔ اگر سجدئہ سہو نہ کیا تو نماز وقت کے اندر اندر لوٹاناواجب ہے۔
سنت:
جو چیزیں سُنّت ہیں ان کو بھول کر چھوڑجانے سے نہ گناہ ہوتاہے اور نہ نماز لوٹائی جاتی ہے اور نہ سجدۂ سہو واجب ہوتاہے ،لیکن قصداً چھوڑنے والا ملامت کا مستحق ہوتاہے۔
مکروہ:
وہ چیز ہے جس سے نماز نہیں ٹوٹتی لیکن ثواب کم ہوجاتاہے پھر اس کی دو قسمیں ہیں: مکروہ تحریمی، مکروہ تنزیہی۔ مکروہ تحریمی سے بچنا ضروری ہے اور اس کے کرنے سے گناہ ہوتاہے اور مکروہ تنزیہی کاکرنا خلاف اولیٰ ہے۔
نماز کے شرائط کی مختصرتشریح
نماز پڑھنے سے پہلے سات چیزوں کی ضرورت ہے ان کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور ان چیزوں کو شرائطِ نماز یا بیرونی فرائض کہتے ہیں۔
۱۔ بدن کا پاک ہونا۔ ۲۔کپڑوں کاپاک ہونا۔ ۳۔ جگہ کاپاک ہونا۔ ۴۔ ستر کا چھپانا۔ ۵۔ نمازوں کا وقت ہونا۔ ۶۔ قبلہ کی طرف منہ کرنا۔ ۷۔ نیت کرنا۔ 1